IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 284

  1. لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ یُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ١ؕ فَیَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿284﴾

    1. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    2. مَاجو
    3. فِيمیں
    4. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    5. وَمَااور جو
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں
    7. وَاِنْاور اگر
    8. تُبْدُوْاتم ظاہر کرو
    9. مَاجو
    10. فِيْٓمیں
    11. اَنْفُسِكُمْتمہارے دل
    12. اَوْیا
    13. تُخْفُوْهُتم اسے چھپاؤ
    14. يُحَاسِبْكُمْتمہارے حساب لے گا
    15. بِهِاس کا
    16. اللّٰهُاللہ
    17. فَيَغْفِرُپھر بخشدے گا
    18. لِمَنْجس کو
    19. يَّشَآءُوہ چاہے
    20. وَيُعَذِّبُوہ عذاب دے گا
    21. مَنْجس کو
    22. يَّشَآءُوہ چاہے
    23. وَاللّٰهُاور اللہ
    24. عَلٰيپر
    25. كُلِّ شَيْءٍہر چیز
    26. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
Translation · Aasan Quran
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے، اور جو باتیں تمہارے دلوں میں ہیں، خواہ تم ان کو ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تم سے ان کا حساب لے گا (188) پھر جس کو چاہے گا معاف کردے گا اور جس کو چاہے گا سزا دے گا (اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

188: آگے آیت نمبر 286 کے پہلے جملے نے واضح کردیا کہ انسان کے اختیار کے بغیر جو خیالات اس کے دل میں آجاتے ہیں، ان پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ لہذا اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ انسان جان بوجھ کر جو غلط عقیدے دل میں رکھے، یا کسی گناہ کا سوچ سمجھ کر بالکل پکا ارادہ کرلے تو اس کا حساب ہوگا۔