آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 41
وَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَ لَا تَكُوْنُوْۤا اَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهٖ١۪ وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا١٘ وَّ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ﴿41﴾
- وَاٰمِنُوْااور ایمان لاؤ
- بِمَااس پر جو
- اَنْزَلْتُمیں نے نازل کیا
- مُصَدِّقًاتصدیق کرنے والا
- لِمَااس کی جو
- مَعَكُمْتمہارے پاس
- وَلَا تَكُوْنُوْااور نہ ہوجاؤ
- اَوَّلَ کَافِرٍپہلے کافر
- بِهٖاس کے
- وَلَا تَشْتَرُوْااور عوض نہ لو
- بِآيَاتِیْمیری آیات کے
- ثَمَنًاقیمت
- قَلِیْلًاتھوڑی
- وَاِيَّايَاور مجھ ہی سے
- فَاتَّقُوْنِڈرو
38: بنی اسرائیل کو یاد دلایا جارہا ہے کہ قرآن کریم وہی دعوت لے کر آیا ہے جو تورات اور انجیل کی دعوت تھی اور جن آسمانی کتابوں پر وہ ایمان رکھتے ہیں قرآن کریم انہیں جھٹلانے کے بجائے دو طرح سے ان کی تصدیق کرتا ہے ایک اس لحاظ سے کہ وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ یہ کتابیں اللہ ہی کی نازل کی ہوئی تھیں (یہ اور بات ہے کہ بعد کے لوگوں نے ان میں کافی رد وبدل کرڈالا جس کی حقیقت قرآن نے واضح فرمائی) اور دوسرے قرآن اس حیثیت سے ان کتابوں کی تصدیق کرتا ہے کہ ان کتابوں میں آخری نبی کی تشریف آوری کی جو پیشینگوئیاں کی گئی تھیں قرآن کریم نے انہیں سچا کر دکھایا اس کا تقاضا یہ تھا کہ بنی اسرائیل عرب کے بت پرستوں سے پہلے اس پر ایمان لاتے ؛ لیکن ہو یہ رہا ہے کہ جس تیز رفتاری سے بت پرست اسلام لارہے ہیں اس رفتار سے یہودی ایمان نہیں لارہے ہیں اور اس طرح گویا بنی اسرائیل قرآن کی تکذیب کرنے میں پیش پیش ہیں اس لئے کہا گیا کہ تم ہی سب سے پہلے اس کے منکر نہ بن جاؤ، بعض یہودیوں کا طریقہ یہ بھی تھا کہ وہ رشوت لے کر تورات کی تشریح عام لوگوں کی خواہشات کے مطابق کردیا کرتے تھے اور بعض اوقات اس کے احکام کو چھپالیتے تھے ان کے اس طرز عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا گیا میری آیتوں کو معمولی سی قیمت لے کر نہ بیچو اور حق کو باطل کے ساتھ گڈمڈ نہ کرو اور نہ حق بات کو چھپاؤ۔