IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 57

  1. وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿57﴾

    1. وَظَلَّلْنَااور ہم نے سایہ کیا
    2. عَلَيْكُمُتم پر
    3. الْغَمَامَبادل
    4. وَاَنْزَلْنَااور ہم نے اتارا
    5. عَلَيْكُمُتم پر
    6. الْمَنَّ وَالسَّلْوٰىمن اور سلوا
    7. كُلُوْاتم کھاؤ
    8. مِنْ ۔ طَيِّبَاتِسے۔ پاک
    9. مَا رَزَقْنَاكُمْجو ہم نے تمہیں دیں
    10. وَ مَاظَلَمُوْنَااور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا
    11. وَلَٰكِنْلیکن
    12. کَانُوْاتھے
    13. اَنْفُسَهُمْاپنی جانیں
    14. يَظْلِمُوْنَوہ ظلم کرتے تھے
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے تم کو بادل کا سایہ عطا کیا اور تم پر من وسلویٰ نازل کیا (اور کہا کہ) جو پاکیزہ رزق ہم نے تمہیں بخشا ہے (شوق سے) کھاؤ (44) اور یہ (نافرمانیاں کرکے) انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ہی ظلم کرتے رہے
Tafseer · Aasan Quran

44 : جیسا کے سورة آل عمران میں آئے گا، بنی اسرائیل نے جہاد کے ایک حکم کی نافرمانی کی تھی جس کی پاداش میں انہیں صحرائے سینا میں مقید کردیا گیا تھا ؛ لیکن اس سزا یابی کے دوران بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں جن نعمتوں سے نوازا یہاں ان کا ذکر ہورہا ہے، صحرا میں چونکہ کوئی چھت ان کے سروں پر نہیں تھی اس لئے ان کو دھوپ کی تمازت سے بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے غیب سے یہ انتظام فرمایا کہ ایک بادل ان پر مسلسل سایہ کئے رہتا تھا اسی صحرا میں جہاں کوئی غذا دستیاب نہیں تھی اللہ تعالیٰ نے غیب سے من وسلوی کی شکل میں انہیں بہترین خوراک مہیا فرمائی، بعض روایات کے مطابق من سے مراد ترنجبین ہے جو اس علاقے میں افراط سے پیدا کردی گئی تھی اور سلوی سے مراد بٹیریں ہیں جو بنی اسرائیل کی قیام گاہوں کے آس پاس کثرت سے منڈلاتی رہتیں اور کوئی انہیں پکڑنا چاہتا تو وہ بالکل مزاحمت نہیں کرتی تھیں، بنی اسرائیل نے ان تمام نعمتوں کی بری طرح ناقدری کی اور اس طرح خود اپنی جانوں پر ظلم کیا۔