IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 65

  1. وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِیْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِی السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِئِیْنَۚ﴿65﴾

    1. وَلَقَدْ عَلِمْتُمُاور البتہ تم نے جان لیا
    2. الَّذِیْنَ اعْتَدَوْاجنہوں نے زیادتی کی
    3. مِنْكُمْتم سے
    4. فِي السَّبْتِہفتہ کے دن میں
    5. فَقُلْنَاتب ہم نے کہا
    6. لَهُمْان سے
    7. كُوْنُوْاتم ہوجاؤ
    8. قِرَدَةً خَاسِئِیْنَذلیل بندر
Translation · Aasan Quran
اور تم اپنے لوگوں کو اچھی طرح جانتے ہو جو سنیچر (سبت) کے معاملے میں حد سے گزر گئے تھے چنانچہ ہم نے ان سے کہا تھا کہ تم دھتکارے ہوئے بندر بن جاؤ (50)
Tafseer · Aasan Quran

50 : سنیچر (ہفتہ) کو عربی اور عبرانی زبان میں سبت کہتے ہیں، یہودیوں کے لئے اسے ایک مقدس دن قرار دیا گیا تھا، جس میں ان کے لئے معاشی سرگرمیاں ممنوع تھیں، جن یہودیوں کا یہاں ذکر ہے وہ (غالباً حضرت داؤد ؑ کے زمانے میں) کسی سمندر کے کنارے رہتے تھے اور مچھلیاں پکڑا کرتے تھے، سنیچر کے دن مچھلیاں پکڑنا ان کے لئے ناجائز تھا مگر شروع میں انہوں نے کچھ حیلے کرکے اس حکم کی خلاف ورزی کرنی چاہی اور پھر کھلم کھلا مچھلیاں پکڑنی شروع کردیں، کچھ نیک لوگوں نے انہیں سمجھایا مگر باز نہ آئے، بالآخر ان پر عذاب آیا اور ان کی صورتیں مسخ کرکے انہیں بندر بنادیا گیا۔ (اس واقعہ کی تفصیل : اعراف، 7: 163 تا 166)۔ میں آنے والی ہے۔