IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 7

  1. خَتَمَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ عَلٰى سَمْعِهِمْ١ؕ وَ عَلٰۤى اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ١٘ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ۠ع﴿7﴾

    1. خَتَمَ اللَّهُاللہ نے مہرلگادی
    2. عَلَىٰپر
    3. قُلُوبِهِمْان کے دل
    4. وَعَلَىٰاور پر
    5. سَمْعِهِمْان کے کان
    6. وَعَلَىٰاور پر
    7. أَبْصَارِهِمْان کی آنکھیں
    8. غِشَاوَةٌپردہ
    9. وَلَهُمْاور ان کے لئے
    10. عَذَابٌ عَظِيمٌبڑا عذاب
Translation · Aasan Quran
اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے (9) اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

(9) اس آیت میں یہ واضح فرمایا گیا ہے کہ ضد اور ہٹ دھرمی بڑی خطرناک چیز ہے، اگر کوئی شخص ناواقفیت یاغفلت وغیرہ کی وجہ سے کسی غلطی کا ارتکاب کرے تو اس کی اصلاح کی امید ہوسکتی ہے ؛ لیکن جو شخص غلطی پر اڑ جائے اور تہیہ کرلے کہ کسی بھی حالت میں بات نہیں ماننا ہے، تو اس کی ضد کا آخری انجام یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے دل پر مہر لگادی جاتی ہے جس کے بعد اس سے حق کو قبول کرنے کی صلاحیت ہی ختم ہوجاتی ہے، اللہ تعالیٰ اس حالت سے محفوظ رکھے، لہذا اس پر شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ جب خود اللہ تعالیٰ نے ان کے دل پر مہر لگادی تو معذور ہوگئے اس لئے کہ یہ مہر لگانا خود انہی کی ضد اور تہیہ کرنے کا نتیجہ ہے کہ حق بات نہیں ماننی۔