آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 81
بَلٰى مَنْ كَسَبَ سَیِّئَةً وَّ اَحَاطَتْ بِهٖ خَطِیْٓئَتُهٗ فَاُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿81﴾
- بَلٰىکیوں نہیں
- مَنْ کَسَبَجس نے کمائی
- سَيِّئَةًکوئی برائی
- وَاَحَاطَتْ بِهٖاور گھیر لیا اس کو
- خَطِیْئَتُهُاس کی خطائیں
- فَاُولٰئِکَپس یہی لوگ
- اَصْحَابُ النَّارِآگ والے
- هُمْ فِيهَا خَالِدُوْنَوہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
Translation · Aasan Quran
(آگ تمہیں) کیوں نہیں (چھوئے گی) ؟ جو لوگ بھی بدی کماتے ہیں اور ان کی بدی انہیں گھیر لیتی ہے (57) تو ایسے لوگ ہی دوزخ کے باسی ہیں۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔
Tafseer · Aasan Quran
57: بدی کے گھیرے میں لینے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی ایسے گناہ کا ارتکاب کریں جس کے بعد کوئی نیک عمل آخرت میں کار آمد نہ ہو، اور وہ گناہ کفر اور شرک ہے۔