IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 88

  1. وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌ١ؕ بَلْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِیْلًا مَّا یُؤْمِنُوْنَ﴿88﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. قُلُوْبُنَاہمارے دل
    3. غُلْفٌپردہ میں
    4. بَلْبلکہ
    5. لَعَنَهُمُ اللّٰهُاللہ کی لعنت
    6. بِكُفْرِهِمْان کے کفر کے سبب
    7. فَقَلِیْلًاسو تھوڑے ہیں
    8. مَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان لاتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ہمارے دل غلاف میں ہیں۔ (60) نہیں ! بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے اللہ نے ان پر پھٹکار ڈال رکھی ہے اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran

60: ان کے اس جملے کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی شیخی بگھارتے تھے کہ ہمارے دلوں پر ایک حفاظتی غلاف ہے جس کی وجہ سے کوئی غلط بات ہمارے دلوں میں گھر نہیں کرسکتی اور یہ مطلب بھی ممکن ہے کہ وہ مسلمانوں کو اپنے آپ سے مایوس کرنے کے لئے طنزاً یہ کہتے تھے کہ آپ تو بس یہ سمجھ لو کہ ہمارے دلوں پر غلاف چڑھا ہوا ہے اور ہمیں اسلام کی دعوت دینے کی فکر میں نہ پڑو۔