آسان قرآن
Aasan Quran · 24. An-Noor · Ayah 27
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ بُیُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿27﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاتم نہ داخل ہو
- لَا تَدْخُلُوْاتم نہ داخل ہو
- بُيُوْتًاگھر (جمع)
- غَيْرَ بُيُوْتِكُمْاپنے گھروں کے سوا
- حَتّٰىیہانتک کہ
- تَسْتَاْنِسُوْاتم اجازت لے لو
- وَتُسَلِّمُوْااور تم سلام کرلو
- عَلٰٓيپر۔ کو
- اَهْلِهَاان کے رہنے والے
- ذٰلِكُمْیہ
- خَيْرٌبہتر ہے
- لَّكُمْتمہارے لیے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑو
15: یہاں سے معاشرے میں بےحیائی پھیلنے کے بنیادی اسباب پر پہرہ بٹھانے کے لیے کچھ احکام دئیے جارہے ہیں۔ ان میں سب سے پہلا حکم یہ دیا گیا ہے کہ کسی دوسرے کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اس سے اجازت لینا ضروری ہے۔ اس میں ایک تو حکمت یہ ہے کہ کسی دوسرے کے گھر میں بےجا مداخلت نہ ہو جس سے اسے تکلیف پہنچے۔
دوسرے بلا اجازت کسی کے گھر میں چلے جانے سے بےحیائی کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔ اور اجازت لینے کا طریقہ بھی یہ بتایا گیا ہے کہ باہر سے السلام علیکم کہا جائے، یا اگر یہ خیال ہو کہ گھر والا سلام نہیں سن سکے گا، اور اجازت دستک دے کر یا گھنٹی بجا کرلی جا رہی ہے تو جب گھر والا سامنے آجائے اس وقت اسے سلام کیا جائے۔