آسان قرآن
Aasan Quran · 24. An-Noor · Ayah 35
اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِیْهَا مِصْبَاحٌ١ؕ اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَةٍ١ؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّیٌّ یُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَیْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِیَّةٍ وَّ لَا غَرْبِیَّةٍ١ۙ یَّكَادُ زَیْتُهَا یُضِیْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ١ؕ نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍ١ؕ یَهْدِی اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌۙ﴿35﴾
- اَللّٰهُاللہ
- نُوْرُنور
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- مَثَلُمثال
- نُوْرِهٖاس کا نور
- كَمِشْكٰوةٍجیسے ایک طاق
- فِيْهَااس میں
- مِصْبَاحٌایک چراغ
- اَلْمِصْبَاحُچراغ
- فِيْ زُجَاجَةٍایک شیشہ میں
- اَلزُّجَاجَةُوہ شیشہ
- كَاَنَّهَاگویا وہ
- كَوْكَبٌ دُرِّيٌّایک ستارہ چمکدار
- يُّوْقَدُروشن کیا جاتا ہے
- مِنْسے
- شَجَرَةٍدرخت
- مُّبٰرَكَةٍمبارک
- زَيْتُوْنَةٍزیتون
- لَّا شَرْقِيَّةٍنہ مشرق کا
- وَّلَا غَرْبِيَّةٍاور نہ مغرب کا
- يَّكَادُقریب ہے
- زَيْتُهَااس کا تیل
- يُضِيْٓءُروشن ہوجائے
- وَلَوْخواہ
- لَمْ تَمْسَسْهُاسے نہ چھوئے
- نَارٌآگ
- نُوْرٌ عَلٰي نُوْرٍروشنی پر روشنی
- يَهْدِي اللّٰهُرہنمائی کرتا ہے اللہ
- لِنُوْرِهٖاپنے نور کی طرف
- مَنْ يَّشَآءُوہ جس کو چاہتا ہے
- وَيَضْرِبُاور بیان کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- الْاَمْثَالَمثالیں
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کو
- عَلِيْمٌجاننے والا
29: اس جملے کا سادہ مطلب یہ ہے کہ آسمان اور زمین کی تمام مخلوقات کو ہدایت کا نور پہنچانے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ البتہ امام غزالی نے اس آیت کی تشریح میں ایک مستقل مقالہ لکھا ہے جس میں اس فقرے کا مطلب بڑے لطیف فلسفیانہ انداز میں سمجھایا ہے، ان کی یہ پوری بحث امام رازی نے بھی اپنی تفسیر میں اس آیت کے تحت نقل فرمائی ہے جو اہل علم کے لیے قابل دید ہے۔
30: امام رازی فرماتے ہیں کہ اگرچہ سورج کی روشنی ایک چراغ کی روشنی سے کہیں زیادہ ہوتی ہے، لیکن یہاں اللہ تعالیٰ کے نور ہدایت کی مثال سورج کے بجائے چراغ سے اس لیے دی گئی ہے کہ یہاں مقصود اس ہدایت کی مثال دینا ہے جو گمراہی کے اندھیروں کے عین درمیان راستہ دکھائے، اور چراغ ہمیشہ اندھیرے کے بیچوں بیچ روشنی پیدا کرتا ہے، اس کے برعکس سورج کی موجودگی میں کوئی اندھیرا باقی نہیں رہتا، اس لیے اندھیرے سے اس کا تقابل ساتھ ساتھ ظاہر نہیں ہوتا (تفسیر کبیر)
31: یعنی سورج چاہے مشرق میں ہو یا مغرب میں، اس کی دھوپ اس درخت کو ہر حال میں پہنچتی ہو۔ ایسے درخت کا پھل اچھی طرح پکتا ہے، اور اس کا تیل بھی زیادہ شفاف ہوتا ہے۔
32: پکے ہوئے زیتون کا تیل اگر خالص ہو تو خود اس میں اتنی چمک ہوتی ہے کہ وہ دور سے روشن معلوم ہوتا ہے۔