آسان قرآن
Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 58
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍۭ بَطِرَتْ مَعِیْشَتَهَا١ۚ فَتِلْكَ مَسٰكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَنْ مِّنْۢ بَعْدِهِمْ اِلَّا قَلِیْلًا١ؕ وَ كُنَّا نَحْنُ الْوٰرِثِیْنَ﴿58﴾
- وَكَمْاور کتنی
- اَهْلَكْنَاہلاک کردیں ہم نے
- مِنْ قَرْيَةٍبستیاں
- بَطِرَتْاتراتی
- مَعِيْشَتَهَااپنی معیشت
- فَتِلْكَسو۔ یہ
- مَسٰكِنُهُمْان کے مسکن
- لَمْ تُسْكَنْنہ آباد ہوئے
- مِّنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
- اِلَّامگر
- قَلِيْلًاقلیل
- وَكُنَّااور ہوئے ہم
- نَحْنُہم
- الْوٰرِثِيْنَوارث (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور کتنی ہی بستیاں وہ ہیں جو اپنی معیشت پر اتراتی تھیں ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا، اب وہ ان کی رہائش گا ہیں تمہارے سامنے ہیں جو ان کے بعد تھوڑے عرصے کو چھوڑ کر کبھی آباد ہی نہ ہوسکیں، اور ہم ہی تھے جو ان کے وارث بنے۔