آسان قرآن
Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 68
وَ رَبُّكَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخْتَارُ١ؕ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿68﴾
- وَرَبُّكَاور تمہارا رب
- يَخْلُقُپیدا کرتا ہے
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
- وَيَخْتَارُاور وہ پسند کرتا ہے
- مَا كَانَنہیں ہے
- لَهُمُان کے لیے
- الْخِيَرَةُاختیار
- سُبْحٰنَ اللّٰهِاللہ پاک ہے
- وَتَعٰلٰىاور برتر
- عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شریک کرتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، اور (جو چاہتا ہے) پسند کرتا ہے۔ ان کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ (39) اللہ ان کے شرک سے پاک ہے اور بہت بالا و برتر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
39: یہ کفار کے اس اعتراض کا جواب ہے کہ پیغمبر ہمارے سرداروں اور دولت مند لوگوں میں سے کسی کو کیوں نہیں بنایا گیا ؟ مختصرا جواب یہ دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی نے یہ ساری کائنات پیدا کی ہے اور اسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کس کو اپنا پیغمبر بنائے ان لوگوں کو کوئی اختیار نہیں ہے۔