Tafseer-e-Majidi - Al-Maaida : 96
یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْحَمُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُقْلَبُوْنَ
يُعَذِّبُ : وہ عذاب دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جس کو چاہے وَيَرْحَمُ : اور رحم فرماتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جس پر چاہے وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف تُقْلَبُوْنَ : تم لوٹائے جاؤگے
عذاب دے گا اسے جس کی بابت اس کی مشیت ہوگی اور رحم کرے گا اس پر جسے وہ چاہے گا اور اسی کے پاس تم سب لوٹ کر جاؤ گے،21۔
21۔ اس ذرا سے فقرہ میں دو اہم حقیقتوں کا اثبات آگیا۔ ایک یہ کہ سب کا حشر حق تعالیٰ ہی کی حضور میں ہوگا نہ کہ کسی اور کے۔ مسیحیوں اور دوسرے اہل باطل کی تردید۔ (آیت) ” یعذب من یشآء ویرحم من یشآء “۔ یہ مشیت عذاب ہمیشہ اسی کے متعلق ہوگی جو مستحق عذاب ہوگا اور مشیت رحم اسی کے متعلق ہوگی جو رحمت کا اہل ہوگا۔
Top