آسان قرآن
Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 3
وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِیْنَ﴿3﴾
- وَاور
- لَقَدْ فَتَنَّاالبتہ ہم نے آزمایا
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- فَلَيَعْلَمَنَّتو ضرور معلوم کرلے گا
- اللّٰهُاللہ
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- صَدَقُوْاسچے ہیں
- وَاور
- لَيَعْلَمَنَّوہ ضرور معلوم کرلے گا
- الْكٰذِبِيْنَجھوٹے
Translation · Aasan Quran
حالانکہ ہم نے ان سب کی آزمائش کی ہے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ لہذا اللہ ضرور معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ ہیں جنہوں نے سچائی سے کام لیا ہے اور وہ یہ بھی معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ جھوٹے ہیں۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: اگرچہ اللہ تعالیٰ کو شروع ہی سے معلوم ہے کہ کون فرماں بردار ہوگا، اور کون نافرمان، لیکن اللہ تعالیٰ اس ازلی علم کی بنیاد پر جزاء وسزا کا فیصلہ کرنے کے بجائے لوگوں پر حجت تمام کرنے کے لئے انہیں موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے اختیار سے ہدایت یا گمراہی کا راستہ خود چنیں، اور یہاں یہی دیکھنا مراد ہے کہ کس نے کونسا راستہ عملاً چنا ہے۔