آسان قرآن
Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 8
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ وَ اِنْ جَاهَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا١ؕ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿8﴾
- وَوَصَّيْنَااور ہم نے حکم دیا
- الْاِنْسَانَانسان کو
- بِوَالِدَيْهِماں باپ سے
- حُسْنًاحسنِ سلوک کا
- وَاِنْاور اگر
- جَاهَدٰكَتجھ سے کوشش کریں
- لِتُشْرِكَ بِيْکہ تو شریک ٹھہرائے میرا
- مَا لَيْسَجس کا نہیں
- لَكَتجھے
- بِهٖ عِلْمٌاس کا کوئی علم
- فَلَا تُطِعْهُمَاتو کہا نہ مان ان کا
- اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْمیری طرف تمہیں لوٹ کر آنا
- فَاُنَبِّئُكُمْتو میں ضرور بتلاؤں گا تمہیں
- بِمَاوہ جو
- كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے انسان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ اور اگر وہ تم پر زور ڈالیں کہ تم میرے ساتھ کسی ایسے (معبود) کو شریک ٹھہراؤ جس کے بارے میں تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے، تو ان کا کہنا مت مانو (3) میری ہی طرف تم سب کو لوٹ کر آنا ہے، اس وقت میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
3: اس آیت نے یہ اصول بتادیا ہے کہ اگر والدین کافر ہوں، تب بھی ان کے ساتھ عام برتاؤ میں نیک سلوک کرنا چاہیے اور ان کی توہین یا ان کو تکلیف پہنچانا مسلمان کا کام نہیں ہے لیکن اگر وہ کفر و شرک پر مجبور کریں تو ان کا کہا ماننا جائز نہیں۔