آسان قرآن
Aasan Quran · 31. Luqman · Ayah 16
یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ﴿16﴾
- يٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
- اِنَّهَآبیشک وہ
- اِنْ تَكُاگر ہو
- مِثْقَالَ حَبَّةٍوزن (برابر) دانہ
- مِّنْسے (کے)
- خَرْدَلٍرائی
- فَتَكُنْپھر وہ ہو
- فِيْمیں
- صَخْرَةٍسخت پتھر
- اَوْیا
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- اَوْیا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- يَاْتِ بِهَالے آئے گا اسے
- اللّٰهُ ۭاللہ
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَطِيْفٌباریک بین
- خَبِيْرٌخبردار
10: یہ اللہ تعالیٰ کے علم محیط کا بیان ہے جو لوگ آخرت کا انکار کرتے تھے، وہ یہ کہا کرتے تھے کہ جب انسان کے مرنے کے بعد اس کے سارے اجزاء منتشر ہوجائیں گے تو انہیں کیسے جمع کیا جاسکے گا ؟ حضرت لقمان نے بیٹے کو بتایا کہ کوئی چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی زمین و آسمان کی کسی بھی پوشیدہ جگہ چلا جائے، وہ اللہ تعالیٰ کے علم میں اور وہ اسے نکال لانے پر پوری طرح قادر ہے۔ یاد رہے کہ جب جس کسی شخص کی کوئی چیز گم ہوجائے تو اسے تلاش کرنے کے لئے بعض بزرگوں نے بتایا ہے کہ گیارہ مرتبہ ”اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ“ پڑھ کر سورة لقمان کی یہ آیت تلاوت کی جاتی رہے تو عموماً وہ گمشدہ چیز مل جاتی ہے۔
بندہ نے بھی اس کا درجنوں بار تجربہ کیا ہے۔