آسان قرآن
Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 32
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاۚ﴿32﴾
- يٰنِسَآءَ النَّبِيِّاے نبی کی بیبیو
- لَسْتُنَّنہیں ہو تم
- كَاَحَدٍکسی ایک کی طرح
- مِّنَ النِّسَآءِعورتوں میں سے
- اِنِاگر
- اتَّقَيْتُنَّتم پرہیزگاری کرو
- فَلَا تَخْضَعْنَتو ملائمت نہ کرو
- بِالْقَوْلِگفتگو میں
- فَيَطْمَعَکہ لالچ کرے
- الَّذِيْوہ جو
- فِيْ قَلْبِهٖاس کے دل میں
- مَرَضٌروگ (کھوٹ)
- وَّقُلْنَاور بات کرو تم
- قَوْلًابات
- مَّعْرُوْفًااچھی ( معقول)
24: یعنی ازواج مطہرات کا مقام عام عورتوں سے بلند ہے، اس لیے اگر وہ تقوی اختیار کریں گی تو انہیں ثواب بھی دوگنا ملے گا، اور کوئی گناہ کریں گی تو اس کا عذاب بھی دوگنا ہوگا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس شخص کو پیغمبر کے ساتھ جتنا قرب ہو، اسے اپنے عمل میں اتنا ہی محتاط ہونا چاہیے۔
25: اس آیت نے خواتین کو غیر محرم مردوں سے بات کرنے کا یہ طریقہ بتایا ہے کہ اس میں جان بوجھ کر نزاکت اور کشش پیدا نہیں کرنی چاہیے، البتہ اپنی بات کسی بد اخلاقی کے بغیر پھیکے انداز میں کہہ دینی چاہیے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جب عام گفتگو میں بھی خواتین کو یہ ہدایت کی گئی ہے تو غیر مردوں کے سامنے ترنم کے ساتھ اشعار پڑھنا یا گنگنانا کتنا برا ہوگا۔