آسان قرآن
Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 52
لَا یَحِلُّ لَكَ النِّسَآءُ مِنْۢ بَعْدُ وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ رَّقِیْبًا۠ع﴿52﴾
- لَا يَحِلُّحلال نہیں
- لَكَآپ کے لیے
- النِّسَآءُعورتیں
- مِنْۢ بَعْدُاس کے بعد
- وَلَآاور نہ
- اَنْ تَبَدَّلَیہ کہ بدل لیں
- بِهِنَّان سے
- مِنْسے (اور)
- اَزْوَاجٍعورتیں
- وَّلَوْاگرچہ
- اَعْجَبَكَآپ کو اچھا لگے
- حُسْنُهُنَّان کا حسن
- اِلَّاسوائے
- مَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ ۭجس کا مالک ہو تمہارا ہاتھ (کنیزیں)
- وَكَانَاور ہے
- اللّٰهُاللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- رَّقِيْبًانگہبان
43: یہ آیت پچھلی دو آیتوں کے کچھ عرصے کے بعد نازل ہوئی ہے، پیچھے آیات نمبر 28، 29 میں ازواج مطہرات کو جو اختیار دیا گیا تھا، اس کے جواب میں تمام ازواج مطہرات نے دنیا کی زیب وزینت کے بجائے آخرت کو اور آنحضرت ﷺ کی رفاقت کو ترجیح دی تھی، اس کے انعام کے طور پر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں آنحضرت ﷺ کو کسی عورت سے نکاح کرنے سے منع فرمادیا، اور موجودہ ازواج مطہرات میں سے کسی کو طلاق دے کر ان کی جگہ کسی اور سے نکاح کرنا بھی ممنوع قراردے دیا (بعض مفسرین نے اس آیت کی کسی اور طرح بھی تفسیر کی ہے، لیکن جو تفسیر اوپر ذکر کی گئی، وہ حضرت انس اور حضرت ابن عباس وغیرہ سے منقول ہے (روح المعانی بحوالہ ٔ بیہقی وغیرہ) اور زیادہ واضح معلوم ہوتی ہے، واللہ سبحانہ اعلم۔