آسان قرآن
Aasan Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 6
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ؕ یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ﴿6﴾
- خَلَقَكُمْاس نے پیدا کیا تمہیں
- مِّنْسے
- نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍنفس واحد
- ثُمَّ جَعَلَپھر اس نے بنایا
- مِنْهَااس سے
- زَوْجَهَااس کا جوڑا
- وَاَنْزَلَاور اس نے بھیجے
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنَ الْاَنْعَامِچوپایوں سے
- ثَمٰنِيَةَآٹھ
- اَزْوَاجٍ ۭجوڑے
- يَخْلُقُكُمْوہ پیدا کرتا ہے تمہیں
- فِيْ بُطُوْنِپیٹ (جمع) میں
- اُمَّهٰتِكُمْتمہاری مائیں
- خَلْقًاایک کیفیت
- مِّنْۢ بَعْدِکے بعد
- خَلْقٍدوسری کیفیت
- فِيْ ظُلُمٰتٍتاریکیوں میں
- ثَلٰثٍ ۭتین
- ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ تمہارا اللہ
- رَبُّكُمْتمہارا پروردگار
- لَهُاس کے لیے
- الْمُلْكُ ۭبادشاہت
- لَآنہیں
- اِلٰهَکوئی معبود
- اِلَّا هُوَ ۚاس کے سوا
- فَاَنّٰىتو کہاں
- تُصْرَفُوْنَتم پھرے جاتے ہو
2: اس سے مراد حضرت آدم ؑ ہیں، اور ان کے جوڑے سے مراد حضرت حواء (علیہم السلام)
3: اس سے مراد اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری ہیں جن میں سے ہر ایک کے نر اور مادہ مل کر آٹھ جوڑے ہوجاتے ہیں۔ ان کا ذکر خاص طور پر اس لیے فرمایا گیا ہے کہ عام طور پر یہی مویشی انسان کے زیادہ کام آتے ہیں۔ انہی آٹھ جوڑوں کا ذکر سورة انعام : 143 میں گذرا ہے۔
4: تین اندھیریاں اس طرح ہیں کہ ایک اندھیری پیٹ کی، دوسری رحم کی، اور تیسری اس جھلی کی جس میں بچہ لپٹا ہوا ہوتا ہے، اور بناوٹ کے مرحلوں سے مراد یہ ہے کہ پہلے نطفہ ہوتا ہے، پھر خون، پھر لوتھڑا، پھر ہڈیاں وغیرہ جس کی تفصیل سورة حج : 5 اور سورة مومنون : 14 میں گذری ہے، اور سورة غافر : 67 میں آگے آئے گی۔