آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 11
یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْ١ۗ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ١ۚ فَاِنْ كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ١ۚ وَ اِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ١ؕ وَ لِاَبَوَیْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌ١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَهٗۤ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُ١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ لَا تَدْرُوْنَ اَیُّهُمْ اَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا١ؕ فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا﴿11﴾
- يُوْصِيْكُمُتمہیں وصیت کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- فِيْٓمیں
- اَوْلَادِكُمْتمہاری اولاد
- لِلذَّكَرِمرد کو
- مِثْلُمانند (برابر
- حَظِّحصہ
- الْاُنْثَيَيْنِدو عورتیں
- فَاِنْپھر اگر
- كُنَّہوں
- نِسَآءًعورتیں
- فَوْقَزیادہ
- اثْنَتَيْنِدو
- فَلَھُنَّتو ان کے لیے
- ثُلُثَادوتہائی
- مَا تَرَكَجو چھوڑا (ترکہ)
- وَاِنْاور اگر
- كَانَتْہو
- وَاحِدَةًایک
- فَلَھَاتو اس کے لیے
- النِّصْفُنصف
- وَلِاَبَوَيْهِاور ماں باپ کے لیے
- لِكُلِّ وَاحِدٍہر ایک کے لیے
- مِّنْهُمَاان دونوں میں سے
- السُّدُسُچھٹا حصہ 1/2)
- مِمَّااس سے جو
- تَرَكَچھوڑا (ترکہ)
- اِنْ كَانَاگر ہو
- لَهٗ وَلَدٌاس کی اولاد
- فَاِنْپھر اگر
- لَّمْ يَكُنْنہ ہو
- لَّهٗ وَلَدٌاس کی اولاد
- وَّوَرِثَهٗٓاور اس کے وارث ہوں
- اَبَوٰهُماں باپ
- فَلِاُمِّهِتو اس کی ماں کا
- الثُّلُثُتہائی (1/3)
- فَاِنْپھر اگر
- كَانَ لَهٗٓاس کے ہوں
- اِخْوَةٌکئی بہن بھائی
- فَلِاُمِّهِتو اس کی ماں کا
- السُّدُسُچھٹا (1/6)
- مِنْۢ بَعْدِسے بعد
- وَصِيَّةٍوصیت
- يُّوْصِيْ بِھَآاس کی وصیت کی ہو
- اَوْ دَيْنٍیا قرض
- اٰبَآؤُكُمْتمہارے باپ
- وَاَبْنَآؤُكُمْاور تمہارے بیٹے
- لَا تَدْرُوْنَتم کو نہیں معلوم
- اَيُّھُمْان میں سے کون
- اَقْرَبُ لَكُمْنزدیک تر تمہارے لیے
- نَفْعًانفع
- فَرِيْضَةًحصہ مقرر کیا ہوا
- مِّنَ اللّٰهِاللہ کا
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- كَانَہے
- عَلِيْمًاجاننے والا
- حَكِيْمًاحکمت والا
10: آیات 11، 12 میں مختلف رشتہ داروں کے لیے میراث کے حصے بیان فرمائے گئے ہیں۔ جن رشتہ داروں کے حصے ان آیات میں مقرر فرما دئیے گئے ہیں ان کو ”ذوی الفروض“ کہا جاتا ہے۔ آنحضرت ﷺ نے وضاحت فرمائی ہے کہ ان حصوں کی تقسیم کے بعد جو مال بچ جائے، وہ مرنے والے کے ان قریب ترین مذکر افراد میں تقسیم ہوگا جن کے حصے ان آیتوں میں متعین نہیں کیے گئے، جن کو ”عصبات“ کہا جاتا ہے۔ مثلا بیٹے اور اگرچہ بیٹیاں براہ راستہ عصبات میں شامل نہیں ہیں، لیکن بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹیاں بھی عصبات میں شامل ہوجاتی ہیں۔ اس صورت میں یہ قاعدہ اس آیت نے مقرر فرمایا ہے کہ ایک بیٹے کو دو بیٹیوں کے برابر حصہ ملے گا۔ یہی حکم اس صورت میں بھی ہے جب مرنے والے کی اولاد نہ ہو اور بہن بھائی ہوں تو بھائی کو بہن سے دگنا حصہ دیا جائے گا۔
11: یہ قاعدہ ان آیات میں بار بار دہرایا گیا ہے کہ میراث کی تقسیم ہمیشہ میت کے قرضوں کی ادائیگی اور اس کی وصیت پر عمل کرنے کے بعد ہوگی، یعنی اگر مرنے والے کے ذمے کچھ قرض ہو تو اس کے ترکے سے سب سے پہلے اس کے قرضے ادا کیے جائیں گے۔ اس کے بعد اگر اس نے کوئی وصیت کی ہو کہ فلاں شخص کو جو وارث نہیں ہے، میرے ترکے سے اتنا دیا جائے تو ایک تہائی ترکے کی حد تک اس پر عمل کیا جائے گا اس کے بعد میراث وارثوں میں تقسیم ہوگی۔
12: یہ تنبیہ اس بنا پر فرمائی گئی ہے کہ کوئی شخص یہ سوچ سکتا تھا کہ فلاں وارث کو زیادہ حصہ ملتا تو اچھا ہوتا، یا فلاں کو کم ملنا مناسب تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمادیا کہ تمہیں مصلحت کا ٹھیک ٹھیک علم نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس کا جو حصہ مقرر فرما دیا ہے، وہی مناسب ہے۔