IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 156

  1. وَّ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْیَمَ بُهْتَانًا عَظِیْمًاۙ﴿156﴾

    1. وَّبِكُفْرِهِمْان کے کفر کے سبب
    2. وَقَوْلِهِمْاور ان کا کہنا (باندھنا)
    3. عَلٰيُپر
    4. مَرْيَمَمریم
    5. بُهْتَانًابہتان
    6. عَظِيْمًابڑا
Translation · Aasan Quran
اور اس لیے کہ انہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا، اور مریم پر بڑے بھاری بہتان کی بات کہی۔ (90)
Tafseer · Aasan Quran

90: حضرت عیسیٰ ؑ چونکہ حضرت مریم (علیہا السلام) کے بطن سے بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے، اس لیے یہودیوں نے اللہ تعالیٰ کی قدرت کے اس معجزے کو تسلیم کرنے کے بجائے حضرت مریم (علیہا السلام) جیسی پاک نفس اور عفت مآب خاتون پر گھناؤنا الزام لگایا تھا۔