آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 24
وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ۚ كِتٰبَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ١ۚ وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسٰفِحِیْنَ١ؕ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهٖ مِنْهُنَّ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ فَرِیْضَةً١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا تَرٰضَیْتُمْ بِهٖ مِنْۢ بَعْدِ الْفَرِیْضَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا﴿24﴾
- وَّاور
- الْمُحْصَنٰتُخاوند والی عورتیں
- مِنَسے
- النِّسَآءِعورتیں
- اِلَّامگر
- مَاجو۔ جس
- مَلَكَتْمالک ہوجائیں
- اَيْمَانُكُمْتمہارے داہنے ہاتھ
- كِتٰبَ اللّٰهِاللہ کا حکم ہے
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَاُحِلَّاور حلال کی گئیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- مَّا وَرَآءَسوا
- ذٰلِكُمْان کے
- اَنْکہ
- تَبْتَغُوْاتم چاہو
- بِاَمْوَالِكُمْاپنے مالوں سے
- مُّحْصِنِيْنَقید (نکاح) میں لانے کو
- غَيْرَنہ
- مُسٰفِحِيْنَہوس رانی کو
- فَمَاپس جو
- اسْتَمْتَعْتُمْتم نفع (لذت) حاصل کرو
- بِهٖاس سے
- مِنْھُنَّان میں سے
- فَاٰتُوْھُنَّتو ان کو دو
- اُجُوْرَھُنَّ فَرِيْضَةًان کے مہر مقرر کیے ہوئے
- وَلَااور نہیں
- جُنَاحَگناہ
- عَلَيْكُمْتم پر
- فِيْمَااس میں جو
- تَرٰضَيْتُمْتم باہم رضا مند ہوجاؤ
- بِهٖاس سے
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- الْفَرِيْضَةِمقرر کیا ہوا
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- كَانَہے
- عَلِيْمًاجاننے والا
- حَكِيْمًاحکمت والا
20: جو کنیزیں جہاد کے دوران گرفتار کرکے لائی جاتی تھیں اور ان کے شوہر دارالحرب میں رہ جاتے تھے ان کا نکاح ان شوہروں سے ختم ہوجاتا تھا، لہذا جب وہ دارالاسلام میں آنے کے بعد ایک حیض کی مدت پوری کرلیتیں اور ان کو پچھلے شوہر سے حمل نہ ہوتا تو ان کا نکاح دارالاسلام کے کسی مسلمان سے جائز تھا، مگر یہ حکم انہی باندیوں کا ہے جو شرعی طور پر باندی بنائی گئی ہوں، آجکل ایسی کنیزوں یا باندیوں کا کہیں وجود نہیں ہے۔
21: مقصد یہ ہے کہ نکاح ایک دیرپا تعلق کا نام ہے جس کا مقصد صرف جنسی خواہش پوری کرنا نہیں ہے بلکہ ایک مضبوط خاندانی نظام کا قیام ہے جس میں مرد اور عورت ایک دوسرے کے حقوق اور ذمہ داریوں کے پابند ہوتے ہیں اور اس رشتے کو عفت وعصمت کے تحفظ اور بقائے نسل انسانی کا ذریعہ بناتے ہیں، صرف شہوت نکالنے کے لئے ایک عارضی تعلق پیدا کرلینا خواہ وہ پیسے خرچ کرکے ہی کیوں نہ ہو ہرگز جائز نہیں ہے۔