آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 8
وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ اُولُوا الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنُ فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا﴿8﴾
- وَاِذَااور جب
- حَضَرَحاضر ہوں
- الْقِسْمَةَتقسیم کے وقت
- اُولُوا الْقُرْبٰيرشتہ دار
- وَالْيَتٰمٰىاور یتیم
- وَالْمَسٰكِيْنُاور مسکین
- فَارْزُقُوْھُمْتو انہیں کھلادو (دیدو)
- مِّنْهُاس سے
- وَقُوْلُوْااور کہو
- لَھُمْان سے
- قَوْلًابات
- مَّعْرُوْفًااچھی
Translation · Aasan Quran
اور جب (میراث کی) تقسیم کے وقت (غیر وارث) رشتہ دار، یتیم اور مسکین لوگ آجائیں، تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دو ، اور ان سے مناسب انداز میں بات کرو۔ (8)
Tafseer · Aasan Quran
8: جب میراث تقسیم ہورہی ہو تو بعض ایسے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں جو شرعی اعتبار سے وارث نہیں ہیں قرآن کریم نے یہ ہدایت دی ہے کہ ان کو بھی کچھ دے دینا بہتر ہے، مگر ایک تو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس ہدایت پر عمل کرنا مستحب ہے، یعنی پسندیدہ ہے واجب نہیں ہے، دوسرے اس پر عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بالغ ورثاء ایسے لوگوں کو اپنے حصہ میں سے دیں، نابالغ ورثاء کے حصے میں سے کسی اور کو دینا جائز نہیں ہے۔