آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 81
وَ یَقُوْلُوْنَ طَاعَةٌ١٘ فَاِذَا بَرَزُوْا مِنْ عِنْدِكَ بَیَّتَ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ غَیْرَ الَّذِیْ تَقُوْلُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَكْتُبُ مَا یُبَیِّتُوْنَ١ۚ فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا﴿81﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- طَاعَةٌ(ہم نے) حکم مانا
- فَاِذَاپھر جب
- بَرَزُوْاباہر جاتے ہیں
- مِنْسے
- عِنْدِكَآپ کے پاس
- بَيَّتَرات کو مشورہ کرتا ہے
- طَآئِفَةٌایک گروہ
- مِّنْھُمْان سے
- غَيْرَ الَّذِيْاس کے خلاف جو
- تَقُوْلُکہتے ہیں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَكْتُبُلکھ لیتا ہے
- مَا يُبَيِّتُوْنَجو وہ رات کو مشورے کرتے ہیں
- فَاَعْرِضْمنہ پھیر لیں
- عَنْھُمْان سے
- وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کریں
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- وَكَفٰىاور کافی ہے
- بِاللّٰهِاللہ
- وَكِيْلًاکارساز
Translation · Aasan Quran
اور یہ (منافق لوگ سامنے تو) اطاعت کا نام لیتے ہیں، مگر یہ تمہارے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ رات کے وقت تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے، اور یہ رات کے وقت جو مشورے کرتے ہیں، اللہ وہ سب لکھ رہا ہے۔ لہذا تم ان کی پرواہ مت کرو، اور اللہ پر بھروسہ رکھو۔ اور اللہ تمہاری حمایت کے لیے بالکل کافی ہے۔