آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 97
اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِیْمَ كُنْتُمْ١ؕ قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ قَالُوْۤا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوْا فِیْهَا١ؕ فَاُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًاۙ﴿97﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- تَوَفّٰىھُمُان کی جان نکالتے ہیں
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
- ظَالِمِيْٓظلم کرتے تھے
- اَنْفُسِهِمْاپنی جانیں
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- فِيْمَکس (حال) میں
- كُنْتُمْتم تھے
- قَالُوْا كُنَّاوہ کہتے ہیں ہم تھے
- مُسْتَضْعَفِيْنَبےبس
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین (ملک)
- قَالُوْٓاوہ کہتے ہیں
- اَلَمْ تَكُنْکیا نہ تھی
- اَرْضُزمین
- اللّٰهِاللہ
- وَاسِعَةًوسیع
- فَتُھَاجِرُوْاپس تم ہجرت کر جاتے
- فِيْھَااس میں
- فَاُولٰٓئِكَسو یہ لوگ
- مَاْوٰىھُمْان کا ٹھکانہ
- جَهَنَّمُجہنم
- وَسَآءَتْاور برا ہے
- مَصِيْرًاپہنچے کی جگہ
62: اپنی جان پر ظلم کرنا قرآن کریم کی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب کسی گناہ کا ارتکاب کرنا ہوتا ہے، کیونکہ گناہ کرکے انسان اپنی جان ہی کو نقصان پہنچاتا ہے، آیت نمبر : 97 میں اپنی جانوں پر ظلم کرنے والوں سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے قدرت کے باوجود مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت نہیں کی تھی، جب مسلمانوں کے لئے ہجرت کا حکم آگیا تھا تو مکہ میں رہنے والے ہر مسلمان پر شرعاً فرض تھا کہ وہ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرے ؛ بلکہ اس کو ایمان کا لازمی تقاضا قرار دیا گیا تھا، اور اگر کوئی شخص قدرت کے باجود ہجرت نہ کرتا تو اسے مسلمان قرار نہیں دیا جاتا تھا، اس آیت میں ایسے ہی بعض لوگوں کا ذکر ہے کہ جب فرشتے ان کے پاس ان کی روح قبض کرنے آئے تو ان کے ساتھ کیا مکالمہ ہوا، چونکہ یہ لوگ ہجرت کے حکم کی نافرمانی کی وجہ سے مسلمان نہیں رہے تھے اس لئے ان کے بارے میں دوزخی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، البتہ جو لوگ کسی مجبوری کی بناء پر ہجرت سے قاصر رہے تھے ان کا استثناء بھی کردیا گیا ہے کہ معذوری کی وجہ سے وہ قابل معافی ہیں۔