آسان قرآن
Aasan Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 60
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ وَ اٰخَرِیْنَ مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ لَا تَعْلَمُوْنَهُمْ١ۚ اَللّٰهُ یَعْلَمُهُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَیْءٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یُوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ﴿60﴾
- وَاَعِدُّوْااور تیار رکھو
- لَهُمْان کے لیے
- مَّاجو
- اسْتَطَعْتُمْتم سے ہو سکے
- مِّنْسے
- قُوَّةٍقوت
- وَّاور
- مِنْسے
- رِّبَاطِ الْخَيْلِپلے ہوئے گھوڑے
- تُرْهِبُوْنَدھاک بٹھاؤ تم
- بِهٖاس سے
- عَدُوَّ اللّٰهِاللہ کے دشمن
- وَعَدُوَّكُمْاور تمہارے (اپنے) دشمن
- وَاٰخَرِيْنَاور دوسرے
- مِنْسے
- دُوْنِهِمْان کے سوا
- لَا تَعْلَمُوْنَهُمْتم انہیں نہیں جانتے
- اَللّٰهُاللہ
- يَعْلَمُهُمْجانتا ہے انہیں
- وَمَااور جو
- تُنْفِقُوْاتم خرچ کروگے
- مِنْ شَيْءٍکچھ
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- يُوَفَّپورا پورا دیا جائے گا
- اِلَيْكُمْتمہیں
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تُظْلَمُوْنَتمہارا نقصان نہ کیا جائے گا
42: یہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک ابدی حکم ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی شوکت قائم کرنے کے لئے ہر قسم کی دفاعی طاقت جمع کرنے کا اہتمام کرے، قرآن کریم نے طاقت کا عام لفظ استعمال کرکے بتادیا ہے کہ جنگ کی تیاری کسی ایک ہھتیار پر موقوف نہیں ؛ بلکہ جس وقت جس قسم کی دفاعی قوت کار آمد ہو اس وقت اسی طاقت کا حصول مسلمانوں کا فریضہ ہے، لہذا اس میں تمام جدید ترین ہھتیار اور آلات بھی داخل ہیں اور وہ تمام اسباب و وسائل بھی جو مسلمانوں کی اجتماعی معاشی اور دفاعی ترقی کے لئے ضروری ہوں، افسوس ہے کہ اس فریضے سے غافل ہو کر آج مسلمان دوسری قوموں کے دست نگر بنے ہوئے ہیں اور ان سے مرعوب ہیں، اللہ تعالیٰ ہم کو اس صورت حال سے نجات عطا فرمائے۔ امین۔
43: اس سے مراد مسلمانوں کے وہ دشمن ہیں جو اس وقت تک سامنے نہیں آئے تھے ؛ بلکہ بعد میں سامنے آئے، مثلاً روم اور فارس کے لوگ جن سے آنحضرت ﷺ کے آخری دور اور خلافت راشدہ کے زمانے میں یا اس کے بھی بعد سابقہ پیش آیا۔