آسان قرآن
Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 108
لَا تَقُمْ فِیْهِ اَبَدًا١ؕ لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِ١ؕ فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ﴿108﴾
- لَا تَقُمْآپ نہ کھڑے ہونا
- فِيْهِاس میں
- اَبَدًاکبھی
- لَمَسْجِدٌبیشک وہ مسجد
- اُسِّسَبنیاد رکھی گئی
- عَلَيپر
- التَّقْوٰىتقوی
- مِنْسے
- اَوَّلِپہلے
- يَوْمٍدن
- اَحَقُّزیادہ لائق
- اَنْکہ
- تَقُوْمَآپ کھڑے ہوں
- فِيْهِاس میں
- فِيْهِاس میں
- رِجَالٌایسے لوگ
- يُّحِبُّوْنَوہ چاہتے ہیں
- اَنْکہ
- يَّتَطَهَّرُوْاوہ پاک رہیں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يُحِبُّمحبوب رکھتا ہے
- الْمُطَّهِّرِيْنَپاک رہنے والے
83: اس سے مراد وہ مسجد قبا بھی ہے جو آنحضرت ﷺ نے اس وقت تعمیر فرمائی تھی۔ جب آپ مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے تشریف لائے، اور قبا کی بستی میں چودہ دن قیام فرمایا۔ اور یہ پہلی باقاعدہ مسجد تھی جو آپ نے تعمیر فرمائی۔
اور وہ مسجد نبوی بھی اس کے مصداق میں داخل ہے جو آپ نے قبا سے مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد تعمیر فرمائی۔ دونوں ہی کی بنیاد تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی پر تھی۔ اس مسجد کی فضیلت یہ بتائی گئی ہے کہ اس میں نماز پڑھنے والے پاکی اور صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
اس میں جسم کی ظاہری پاکی بھی داخل ہے، اور اعمال و اخلاق کی پاکی اور صفائی بھی۔