آسان قرآن
Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 40
اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا١ۚ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ وَ اَیَّدَهٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِیْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى١ؕ وَ كَلِمَةُ اللّٰهِ هِیَ الْعُلْیَا١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿40﴾
- اِلَّا تَنْصُرُوْهُاگر تم مدد نہ کرو گے اس کی
- فَقَدْ نَصَرَهُتو البتہ اس کی مدد کی ہے
- اللّٰهُاللہ
- اِذْجب
- اَخْرَجَهُاس کو نکالا
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَفَرُوْاجو کافر ہوئے (کافر)
- ثَانِيَدوسرا
- اثْنَيْنِدو میں
- اِذْ هُمَاجب وہ دونوں
- فِيمیں
- الْغَارِغار
- اِذْجب
- يَقُوْلُوہ کہتے تھے
- لِصَاحِبِهٖاپنے س ا تھی سے
- لَا تَحْزَنْگھبراؤ نہیں
- اِنَُّیقیناً
- اللّٰهَاللہ
- مَعَنَاہمارے ساتھ
- فَاَنْزَلَتو نازل کی
- اللّٰهُاللہ
- سَكِيْنَتَهٗاپنی تسکین
- عَلَيْهِاس پر
- وَاَيَّدَهٗاس کی مدد کی
- بِجُنُوْدٍایسے لشکروں سے
- لَّمْ تَرَوْهَاجو تم نے نہیں دیکھے
- وَجَعَلَاور کردی
- كَلِمَةَبات
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- كَفَرُواانہوں نے کفر کیا (کافر)
- السُّفْلٰىپست (نیچی)
- وَكَلِمَةُ اللّٰهِاللہ کا کلمہ (بول)
- ھِىَوہ
- الْعُلْيَابالا
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَزِيْزٌغالب
- حَكِيْمٌحکمت والا
37: یہ ہجرت کے واقعے کی طرف اشارہ ہے۔ آنحضرت ﷺ صرف اپنے ایک رفیق حضرت صدیق اکبر ؓ کے ساتھ مکہ مکرمہ سے نکلے تھے، اور تین دن تک غار ثور میں روپوش رہے تھے۔ مکہ مکرمہ کے کافر سرداروں نے آپ کی تلاش کے لیے چاروں طرف لوگ دوڑائے ہوئے تھے، اور آپ کو گرفتار کرنے کے لیے سو اونٹوں کا انعام مقرر کیا ہوا تھا۔
ایک مرتبہ آپ کو تلاش کرنے والے کھوجی غار ثور کے منہ تک پہنچ گئے اور ان کے پاؤں حضرت صدیق اکبر کو نظر آنے لگے جس کی وجہ سے ان پر گھبراہٹ کے آثار ظاہر ہوئے۔ لیکن حضور سرور دو عالم ﷺ نے اس موقع پر ان سے فرمایا تھا کہ غم نہ کرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے غار کے دہانے پر مکڑی سے جالا تنوا دیا۔
اور وہ لوگ اسے دیکھ کر واپس چلے گئے۔ اس واقعے کا حوالہ دے کر اللہ تعالیٰ ارشاد فرما رہے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی مدد کافی ہے، لیکن خوش نصیبی ان لوگوں کی ہے جو آپ کی نصرت کی سعادت حاصل کریں۔