احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 115

  1. وَ لِلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ١ۗ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴿115﴾

    1. وَلِلّٰہِاور اللہ کے لیے
    2. الْمَشْرِقُمشرق
    3. وَالْمَغْرِبُاور مغرب
    4. فَاَيْنَمَاسو جس طرف
    5. تُوَلُّوْاتم منہ کرو
    6. فَثَمَّتو اس طرف
    7. وَجْهُ اللہِاللہ کا سامنا
    8. اِنَّ اللہبیشک اللہ
    9. وَاسِعٌوسعت والا
    10. عَلِیْمٌجاننے والا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور مشرق اور مغرب کا مالک اللہ ہی ہے۔ تم جدھر بھی منہ کرو ادھر ہی اللہ کا منہ ہے (1) اللہ تعالیٰ کشادگی اور وسعت والا اور بڑے علم والا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

115۔ ہجرت کے بعد جب مسلمان بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے تو مسلمانوں کو اس کا رنج تھا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی جب بیت المقدس سے پھر خانہ کعبہ کی طرف رخ کرنے کا حکم ہوا تو یہودیوں نے طرح طرح کی باتیں بنائیں، بعض کے نزدیک اس کے نزول کا سبب سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنے کی اجازت ہے کہ سواری کا منہ کدھر بھی ہو، نماز پڑھ سکتے ہو۔ کبھی چند اسباب جمع ہوجاتے ہیں اور ان سب کے حکم کے لئے ایک ہی آیت نازل ہوجاتی ہے۔

ایسی آیتوں کی شان نزول میں متعدد روایات مروی ہوتی ہیں، کسی روایت میں ایک سبب نزول کا بیان ہوتا ہے اور کسی میں دوسرے کا۔ یہ آیت بھی اسی قسم کی ہے۔