احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 126

  1. وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَاُمَتِّعُهٗ قَلِیْلًا ثُمَّ اَضْطَرُّهٗۤ اِلٰى عَذَابِ النَّارِ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴿126﴾

    1. وَاِذْ قَالَاور جب کہا
    2. اِبْرَاهِيمُابراہیم
    3. رَبِّمیرے رب
    4. اجْعَلْبنا
    5. هٰذَا بَلَدًااس شہر کو
    6. اٰمِنًاامن والا
    7. وَارْزُقْروزی دے
    8. اَهْلَهُ ۔ مِنَ الثَّمَرَاتِاس کے رہنے والے۔ پھلوں کی
    9. مَنْ اٰمَنَجو ایمان لائے
    10. مِنْهُمْان میں سے
    11. بِاللہِاللہ پر
    12. وَالْيَوْمِ الْآخِرِاور آخرت کے دن
    13. قَالَفرمایا
    14. وَمَنْ کَفَرَاور جس نے کفر کیا
    15. فَأُمَتِّعُهُاس کو نفع دوں گا
    16. قَلِيلًا ۔ ثُمَّتھوڑا سا۔ پھر
    17. اَضْطَرُّهُاس کو مجبور کروں گا
    18. اِلٰىطرف
    19. عَذَابِعذاب
    20. النَّارِدوزخ
    21. وَبِئْسَاور وہ بری جگہ ہے
    22. الْمَصِيرُلوٹنے کی
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جب ابراہیم نے کہا، اے پروردگار تو اس جگہ کو امن والا شہر بنا اور یہاں کے باشندوں کو جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہوں پھلوں کی روزیاں دے (1) اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں کافروں کو بھی تھوڑا فائدہ دوں گا، پھر انہیں آگ کے عذاب کی طرف بےبس کر دوں گا۔ یہ پہنچنے کی بری جگہ ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

26۔ 1 اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ؑ کی دعائیں قبول فرمائیں، یہ شہر امن کا گہوارہ بھی ہے اور وادی (غیر کھیتی والی) ہونے کے باوجود اس میں دنیا بھر کے پھل فروٹ اور ہر قسم کے غلے کی وہ فراوانی ہے جسے دیکھ کر انسان حیرت و تعجب میں ڈوب جاتا ہے۔