احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 130
وَ مَنْ یَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّةِ اِبْرٰهٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهٗ١ؕ وَ لَقَدِ اصْطَفَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا١ۚ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿130﴾
- وَمَنْاور کون
- يَرْغَبُمنہ موڑے
- عَنْ مِلَّةِدین سے
- اِبْرَاهِيمَابراہیم
- اِلَّا مَنْسوائے اس کے
- سَفِهَبیوقوف بنایا
- نَفْسَهُاپنے آپ کو
- وَ لَقَدِاور بیشک
- اصْطَفَيْنَاهُہم نے اس کو چن لیا
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَاِنَّهُاور بیشک
- فِي الْآخِرَةِآخرت میں
- لَمِنَسے
- الصَّالِحِينَنیکو کار
Translation · Ahsan-ul-Bayan
دین ابراہیمی سے وہ ہی بےرغبتی کرے گا جو محض بیوقوف ہو، ہم نے تو اسے دنیا میں بھی برگزیدہ کیا تھا اور آخرت میں بھی وہ نیکو کاروں میں سے ہے (1)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
130۔ 1 عربی زبان میں رَغِبَ کا صلہ عَنْ تو اس کے معنی بےرغبتی ہوتے ہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم ؑ کی وہ عظمت و فضیلت بیان فرما رہا ہے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا اور آخرت میں عطا فرمائی ہے یہ بھی وضاحت فرما دی کہ ملت ابراہیم سے اعراض اور بےرغبتی بیوقوفوں کا کام ہے، کسی عقلمند سے اس کا تصور نہیں ہوسکتا۔