احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 133
اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ حَضَرَ یَعْقُوْبَ الْمَوْتُ١ۙ اِذْ قَالَ لِبَنِیْهِ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْۢ بَعْدِیْ١ؕ قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰهَكَ وَ اِلٰهَ اٰبَآئِكَ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿133﴾
- اَمْ كُنْتُمْکیا تم تھے
- شُهَدَآءَموجود
- اِذْ حَضَرَجب آئی
- يَعْقُوْبَیعقوب
- الْمَوْتُموت
- اِذْجب
- قَالَاس نے کہا
- لِبَنِيهِاپنے بیٹوں کو
- مَاتم کس کی
- تَعْبُدُوْنَعبادت کرو گے
- مِنْ بَعْدِیْمیرے بعد
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- نَعْبُدُہم عبادت کریں گے
- اِلٰهَکَتیرے معبود کی
- وَاِلٰهَاور معبود
- اٰبَائِکَتیرے اٰبا
- اِبْرَاهِيْمَابراہیم
- وَاِسْمَاعِيْلَاور اسماعیل
- وَاِسْحَاقَاور اسحٰق
- اِلَٰهًامعبود
- وَاحِدًاواحد
- وَنَحْنُاور ہم
- لَهٗاسی کے
- مُسْلِمُوْنَفرمانبردار ہیں
133۔ 1 یہود کو زجرو توبیخ کی جا رہی ہے تم یہ دعویٰ کرتے ہو کہ ابراہیم، یعقوب ؑ نے اپنی اولاد کو یہودیت پر قائم رہنے کی وصیت فرمائی تھی، تو کیا تم وصیت کے وقت موجود تھے ؟ اگر وہ یہ کہیں کہ موجود تھے تو یہ جھوٹ اور بہتان ہوا اور اگر کہیں کہ حاضر نہیں تھے تو ان کا مزکورہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا کیونکہ انہوں نے جو وصیت کی وہ تو اسلام کی تھی نہ کہ یہودیت کی، یا عسائیت کی۔
تمام انبیاء کا دین اسلام ہی تھا اگرچہ شریعت اور طریقہ کار میں کچھ اختلاف رہا ہے، اس کی نبی ﷺ نے ان الفاظ میں بیان فرمایا انبیاء کی جماعت اولاد علامات ہیں، ان کی مائیں مختلف (اور باپ ایک) ہے اور ان کا دین ایک ہی ہے۔