احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 136

  1. قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ مَاۤ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۚ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ١ۖ٘ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿136﴾

    1. قُوْلُوْاکہہ دو
    2. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    3. بِاللّٰہِاللہ پر
    4. وَمَااور جو
    5. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    6. اِلَيْنَاہماری طرف
    7. وَمَااور جو
    8. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    9. اِلٰىطرف
    10. اِبْرَاهِيمَابراہیم
    11. وَاِسْمَاعِيلَاور اسماعیل
    12. وَاِسْحَاقَاور اسحاق
    13. وَيَعْقُوْبَاور یعقوب
    14. وَالْاَسْبَاطِاور اولاد یعقوب
    15. وَمَااور جو
    16. أُوْتِيَدیا گیا
    17. مُوْسٰىموسیٰ
    18. وَعِيسٰىو عیسیٰ
    19. وَمَااور جو
    20. أُوْتِيَدیا گیا
    21. النَّبِيُّوْنَنبیوں کو
    22. مِنْسے
    23. رَبِّهِمْان کے رب
    24. لَا نُفَرِّقُہم فرق نہیں کرتے
    25. بَيْنَ اَحَدٍکسی ایک کے درمیان
    26. مِنْهُمْان میں سے
    27. وَنَحْنُ لَهٗاور ہم اسی کے
    28. مُسْلِمُوْنَفرمانبردار
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اے مسلمانوں ! تم سب کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف اتاری گئی اور اس چیز پر بھی جو ابراہیم، اسماعیل اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور جو کچھ اللہ کی جانب سے موسیٰ اور عیسیٰ (علیہم السلام) اور دوسرے انبیاء (علیہم السلام) کو دیئے گئے۔ ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے، ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

136۔ 1 یعنی ایمان یہ ہے کہ تمام انبیاء علیھم السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ بھی ملا یا نازل ہوا سب پر ایمان لایا جائے، کسی بھی کتاب یا رسول کا انکار نہ کیا جائے۔ کسی ایک کتاب یا نبی کو ماننا، کسی کو نہ ماننا، یہ انبیاء کے درمیان تفریق ہے جس کو جائز نہیں رکھا۔

البتہ عمل اب صرف قرآن کریم کے ہی احکام پر ہوگا۔ پچھلی کتابوں میں لکھی ہوئی باتوں پر نہیں کیونکہ ایک تو وہ اصلی حالت میں نہیں رہیں، تحریف شدہ ہیں، دوسرے قرآن نے ان سب کو منسوخ کردیا ہے