احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 139

  1. قُلْ اَتُحَآجُّوْنَنَا فِی اللّٰهِ وَ هُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ١ۚ وَ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١ۚ وَ نَحْنُ لَهٗ مُخْلِصُوْنَۙ﴿139﴾

    1. قُلْکہہ دو
    2. اَتُحَآجُّوْنَنَاکیا تم ہم سے حجت کرتے ہو
    3. فِي ۔ اللہِمیں۔ اللہ
    4. وَهُوْوہی ہے
    5. رَبُّنَاہمارا رب
    6. وَرَبُّكُمْاور تمہارا رب
    7. وَلَنَااور ہمارے لئے
    8. اَعْمَالُنَاہمارے عمل
    9. وَاور
    10. لَكُمْتمہارے لئے
    11. اَعْمَالُكُمْتمہارے عمل
    12. وَنَحْنُاور ہم
    13. لَهُاسی کے ہیں
    14. مُخْلِصُوْنَخالص
Translation · Ahsan-ul-Bayan
آپ کہہ دیجئے کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو جو ہمارا اور تمہارا رب ہے، ہمارے لئے ہمارے عمل ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال، ہم تو اسی کے لئے مخلص ہیں (1)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

139۔ 1 کیا تم ہم سے اس بارے میں جھگڑتے ہو کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں، اسی کے لئے اخلاص و نیاز مندی کے جذبات رکھتے ہیں اور اسی کے احکامات کی پیروی کرنے سے اجتناب کرتے ہیں حالانکہ ہمارا ہی نہیں تمہارا بھی ہے اور تمہیں بھی اس کے ساتھ یہی معاملہ کرنا چاہیے جو ہم کرتے ہیں اور اگر تم ایسا نہیں کرتے تو تمہارا عمل تمہارے ساتھ، ہمارا عمل ہمارے ساتھ۔ ہم تو اسی کے لئے خاص عمل کا اہتمام کرنے والے ہیں۔