احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 144
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِ١ۚ فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَا١۪ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ؕ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ﴿144﴾
- قَدْ نَرٰىہم دیکھتے ہیں
- تَقَلُّبَبار بار پھرنا
- وَجْهِكَآپ کا منہ
- فيمیں (طرف)
- السَّمَآءِآسمان
- فَلَنُوَلِّيَنَّكَتو ضرور ہم پھیردینگے آپ کو
- قِبْلَةًقبلہ
- تَرْضٰىھَااسے آپ پنسد کرتے ہیں
- فَوَلِّپس آپ پھیر لیں
- وَجْهَكَاپنا منہ
- شَطْرَطرف
- الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام (خانہ کعبہ)
- وَحَيْثُ مَااور جہاں کہیں
- كُنْتُمْتم ہو
- فَوَلُّوْاسو پھیرلیا کرو
- وُجُوْھَكُمْاپنے منہ
- شَطْرَهٗاسی طرف
- وَاِنَّاور بیشک
- الَّذِيْنَجنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَدی گئی کتاب
- لَيَعْلَمُوْنَوہ ضرور جانتے ہیں
- اَنَّهُکہ یہ
- الْحَقُّحق
- مِنْسے
- رَّبِّهِمْان کا رب
- وَمَااور نہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِغَافِلٍبیخبر
- عَمَّااس سے جو
- يَعْمَلُوْنَوہ کرتے ہیں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ہم آپ کے چہرے کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اب آپ کو ہم اس قبلہ کی طرف متوجہ کریں گے جس سے آپ خوش ہوجائیں آپ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں آپ جہاں کہیں ہوں اپنا منہ اسی طرف پھیرا کریں۔ اہل کتاب کو اس بات کے اللہ کی طرف سے برحق ہونے کا قطعی علم ہے (1) اور اللہ تعالیٰ ان اعمال سے غافل نہیں جو یہ کرتے ہیں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
144۔ 1 اہل کتاب کے مختلف مقدس کتابوں میں خانہ کعبہ کے قبلہ آخر الانبیاء ہونے کے واضح اشارات موجود ہیں۔ اس لئے اس کا برحق ہونا انہیں یقینی طور پر معلوم تھا، مگر ان کا نسلی غرور و حسد قبول حق میں رکاوٹ بن گیا۔