احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 151
كَمَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ یَتْلُوْا عَلَیْكُمْ اٰیٰتِنَا وَ یُزَكِّیْكُمْ وَ یُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَؕۛ﴿151﴾
- كَمَآجیسا کہ
- اَرْسَلْنَاہم نے بھیجا
- فِيْكُمْتم میں
- رَسُوْلًاایک رسول
- مِّنْكُمْتم میں سے
- يَتْلُوْاوہ پڑھتے ہیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- اٰيٰتِنَاہمارے حکم
- وَيُزَكِّيْكُمْاور پاک کرتے ہیں تمہیں
- وَيُعَلِّمُكُمُاور سکھاتے ہیں تم کو
- الْكِتٰبَکتاب
- وَالْحِكْمَةَاور حکمت
- وَيُعَلِّمُكُمْاور سکھاتے ہیں تمہیں
- مَّاجو
- لَمْ تَكُوْنُوْاتم نہ تھے
- تَعْلَمُوْنَجانتے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جس (1) طرح ہم نے تم میں تمہیں سے رسول بھیجا اور ہماری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت اور وہ چیزیں سکھاتا ہے جس سے تم بےعلم تھے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
151۔ 1 کما (جس طرح) کا تعلق ما قبل کلام سے ہے یعنی یہ تمام نعمت اور توفیق ہدایت اس طرح ملی جس طرح اس سے پہلے تمہارے میں سے ایک رسول بھیجا جو تمہارا تزکیہ کرتا، کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا اور جن کا تمہیں علم نہیں وہ سکھاتا۔