احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 157
اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ١۫ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ﴿157﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- عَلَيْهِمْان پر
- صَلَوٰتٌعنایتیں
- مِّنْسے
- رَّبِّهِمْان کا رب
- وَرَحْمَةٌاور رحمت
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- ھُمُوہ
- الْمُهْتَدُوْنَہدایت یافتہ
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
157۔ 1 ان آیات میں صبر کرنے والوں کے لئے خوشخبریاں ہیں۔ حدیث میں نقصان کے وقت (اِناَّ لِلّٰہِ وَ اناَّاِ لَیْہِ رَجِعُوْنَ) 2:156 اور اللَّھُمْ اَجَرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ پڑھنے کی بھی فضیلت اور تاکید آئی ہے۔