احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 164
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١۪ وَّ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَیْنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿164﴾
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- خَلْقِپیدائش
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَاور
- اخْتِلَافِبدلتے رہنا
- الَّيْلِرات
- وَالنَّهَارِاور دن
- وَالْفُلْكِاور کشتی
- الَّتِىْجو کہ
- تَجْرِيْبہتی ہے
- فِيمیں
- الْبَحْرِسمندر
- بِمَاساتھ جو
- يَنْفَعُنفع دیتی ہے
- النَّاسَلوگ
- وَمَآاور جو کہ
- اَنْزَلَاتارا
- اللّٰهُاللہ
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مِنْسے
- مَّآءٍپانی
- فَاَحْيَاپھر زندہ کیا
- بِهِاس سے
- الْاَرْضَزمین
- بَعْدَ مَوْتِهَااس کے مرنے کے بعد
- وَبَثَّاور پھیلائے
- فِيْهَااس میں
- مِنْسے
- كُلِّہر قسم
- دَآبَّةٍجانور
- وَّتَصْرِيْفِاور بدلنا
- الرِّيٰحِہوائیں
- وَالسَّحَابِاور بادل
- الْمُسَخَّرِتابع
- بَيْنَدرمیان
- السَّمَآءِآسمان
- وَالْاَرْضِاور زمین
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
- يَّعْقِلُوْنَ( جو) عقل والے
164۔ 1 یہ آیت اس لحاظ سے بڑی جامع ہے کہ کائنات کی تخلیق اور اس کے نظم و تدبیر کے متعلق سات اہم امور کا اس میں یکجا تذکرہ ہے، جو کسی آیت میں نہیں 1۔ آسمان اور زمین کی پیدائش، جن کی وسعت و عظمت محتاج بیان نہیں۔
2۔ رات اور دن کا یکے بعد دیگرے آنا، دن کو روشنی اور رات کو اندھیرا کردینا تاکہ کاروبار معاش بھی ہو سکے اور آرام بھی۔ پھر رات کا لمبا اور دن کا چھوٹا ہونا اور پھر اس کے برعکس دن کا لمبا اور رات کا چھوٹا ہونا۔
3۔ سمندر میں کشتیوں اور جہازوں کا چلنا، جن کے ذریعے سے تجارتی سفر بھی ہوتے ہیں اور ٹنوں کے حساب سے سامان رزق و آسائش ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے۔ 4۔
بارش جو زمین کی شادابی و روئیدگی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ 5۔ ہر قسم کے جانوروں کی پیدائش، جو نقل و حمل، کھیتی باڑی اور جنگ میں بھی کام آتے ہیں اور انسانی خوراک کی بھی ایک بڑی مقدار ان سے پوری ہوتی ہے۔
6۔ ہر قسم کی ہوائیں ٹھنڈی بھی گرم بھی، بارآور بھی اور غیر بارآور بھی، مشرقی مغربی بھی اور شمالی جنوبی بھی۔ انسانی زندگی اور ان کی ضروریات کے مطابق۔
7۔ بادل جنہیں اللہ تعالیٰ جہاں چاہتا ہے، برساتا ہے۔ یہ سارے امور کیا اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی وحدانیت پر دلالت نہیں کرتے، یقینا کرتے ہیں۔
کیا اس تخلیق میں اور اس نظم و تدبیر میں اس کا کوئی شریک ہے ؟ نہیں۔ یقینا نہیں۔
تو پھر اس کو چھوڑ کر دوسروں کو معبود اور حاجت روا سمجھنا کہاں کی عقلمندی ہے۔