احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 168

  1. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ﴿168﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. النَّاسُلوگ
    3. كُلُوْاتم کھاؤ
    4. مِمَّااس سے جو
    5. فِي الْاَرْضِزمین میں
    6. حَلٰلًاحلال
    7. طَيِّبًااور پاک
    8. وَّلَااور نہ
    9. تَتَّبِعُوْاپیروی کرو
    10. خُطُوٰتِقدم (جمع)
    11. الشَّيْطٰنِشیطان
    12. اِنَّهٗبیشک وہ
    13. لَكُمْتمہارا
    14. عَدُوٌّدشمن
    15. مُّبِيْنٌکھلا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
لوگو ! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو اور شیطانی راہ پر مت چلو (1) وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

168۔ 1 یعنی شیطان کے پیچھے لگ کر اللہ کی حلال کردہ چیز کو حرام مت کرو۔ جس طرح مشرکین نے کیا اپنے بتوں کے نام وقف کردہ جانوروں کو وہ حرام کرلیتے تھے، جس کی تفصیل سورة الا نعام میں آئے گی۔

حدیث میں آتا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں نے اپنے بندوں کو حنیف پیدا کیا پس شیطان نے ان کو دین سے گمراہ کردیا اور جو چیزیں میں نے ان کے لئے حلال کی تھیں وہ اس نے ان پر حرام کردیں۔ (صحیح مسلم کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا واھلھا باب الصفات التی یعرف بھافی الدنیا اھل الجنۃ واھل النار