احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 183

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ﴿183﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. اٰمَنُوْاایمان لائے
    4. كُتِبَفرض کیے گئے
    5. عَلَيْكُمُتم پر
    6. الصِّيَامُروزے
    7. كَمَاجیسے
    8. كُتِبَفرض کیے گئے
    9. عَلَيپر
    10. الَّذِيْنَجو لوگ
    11. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    12. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    13. تَتَّقُوْنَپرہیزگار بن جاؤ
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اے ایمان والو تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

183۔ 1 صیامُ ، صومُ (روزہ) کا مصدر ہے جس کے شرعی معنی ہیں صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور بیوی سے ہم بستری کرنے سے اللہ کی رضا کے لئے رکے رہنا یہ عبادت چونکہ نفس کی طہارت اور تزکیہ کے لئے بہت اہم ہے اس لئے اسے تم سے پہلی امتوں پر بھی فرض کیا گیا تھا۔ اس کا سب سے بڑا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔

اور تقویٰ انسان کے اخلاق و کردار کے سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔