احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 197

  1. اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ١ۚ فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ١ۙ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ١ؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ١ؔؕ وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى١٘ وَ اتَّقُوْنِ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ﴿197﴾

    1. اَلْحَجُّحج
    2. اَشْهُرٌمہینے
    3. مَّعْلُوْمٰتٌمعلوم (مقرر)
    4. فَمَنْپس جس نے
    5. فَرَضَلازم کرلیا
    6. فِيْهِنَّان میں
    7. الْحَجَّحج
    8. فَلَاتو نہ
    9. رَفَثَبےپردہ ہو
    10. وَلَا فُسُوْقَاور نہ گالی دے
    11. وَلَااور نہ
    12. جِدَالَجھگڑا
    13. فِي الْحَجِّحج میں
    14. وَمَااور جو
    15. تَفْعَلُوْاتم کروگے
    16. مِنْ خَيْرٍنیکی سے
    17. يَّعْلَمْهُاسے جانتا ہے
    18. اللّٰهُاللہ
    19. وَتَزَوَّدُوْااور تم زاد راہ لے لیا کرو
    20. فَاِنَّپس بیشک
    21. خَيْرَبہتر
    22. الزَّادِزاد راہ
    23. التَّقْوٰىتقوی
    24. وَاتَّقُوْنِاور مجھ سے ڈرو
    25. يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِاے عقل والو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
حج کے مہینے مقرر ہیں (1) اس لئے جو شخص ان میں حج لازم کرلے وہ اپنی بیوی سے میل ملاپ کرنے، گناہ کرنے اور لڑائی جھگڑے کرنے سے بچتا رہے (1) تم جو نیکی کرو گے اس سے اللہ تعالیٰ باخبر ہے اور اپنے ساتھ سفر خرچ لے لیا کرو، سب سے بہتر توشہ اللہ تعالیٰ کا ڈر ہے (2) اور اے عقلمندو ! مجھ سے ڈرتے رہا کرو۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

197۔ 1 اور یہ ہیں شوال، ذیقعدہ اور ذوا لحجہ کے پہلے دس دن۔ مطلب یہ ہے کہ عمرہ تو سال میں ہر وقت جائز ہے لیکن حج صرف مخصوص دنوں میں ہی ہوتا ہے اس لئے اسکا احرام حج کے مہینوں کے علاوہ باندھنا جائز نہیں۔ (ابن کثیر)

197۔ 2 صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حدیث ہے جس نے حج کیا اور شہوانی باتوں اور فسقْ و فجور سے بچا وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتا ہے جیسے اس دن پاک تھا جب اسے اس کی ماں نے جنا تھا۔

197۔ 3 تقویٰ سے مراد یہاں سوال سے بچنا ہے بعض لوگ بغیر زاد راہ لئے حج کے لئے گھر سے نکل پڑتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمارا اللہ پر توکل ہے اللہ نے توکل کے اس مفہوم کو غلط قرار دیا اور زاد راہ لینے کی تاکید کی۔