احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 203
وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۚ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۙ لِمَنِ اتَّقٰى١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿203﴾
- وَاذْكُرُوااور تم یاد رکھو
- اللّٰهَاللہ
- فِيْٓمیں
- اَ يَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍدن۔ گنتی کے
- فَمَنْپس جو
- تَعَجَّلَجلد چلا گیا
- فِيْمیں
- يَوْمَيْنِدو دن
- فَلَآتو نہیں
- اِثْمَگناہ
- عَلَيْهِاس پر
- وَمَنْاور جس
- تَاَخَّرَتاخیر کی
- فَلَآتو نہیں
- اِثْمَگناہ
- عَلَيْهِاس پر
- لِمَنِلیے۔ جو
- اتَّقٰىڈرتا رہا
- وَاتَّقُوااور تم ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
- اَنَّكُمْکہ تم
- اِلَيْهِاس کی طرف
- تُحْشَرُوْنَجمع کیے جاؤگے
23۔ 1 مراد ایام تشریق ہیں یعنی 11، 12 اور 13 ذوالحجہ۔ ان میں ذکر الہی یعنی باآواز بلند تکبیرات مسنون ہیں صرف فرض نمازوں کے بعد ہی نہیں (جیسے کہ ایک کمزور حدیث کی بنیاد پر مشہور ہے) بلکہ ہر وقت یہ تکبیرات پڑھی جائیں۔ کنکریاں مارتے وقت ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنی مسنون ہے۔
(اَ للّٰہُ اَکبَرْ ، اللّٰہُ اَکبَر، ْ لَا اِلٰہَ اِلَّا، واللّٰہُ اَکبَر، اللّٰہُ اَکبَر وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُہ)
23۔ 2 رمی جماد (جمرات کو کنکریاں مارنا) 3 دن افضل ہیں لیکن اگر کوئی دو دن (11 اور 12 ذوالحجہ) کنکریاں مار کر واپس آجائے تو اس کی بھی اجازت ہے۔