احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 221

  1. وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّ١ؕ وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْ١ۚ وَ لَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَتّٰى یُؤْمِنُوْا١ؕ وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۖۚ وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖ١ۚ وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ۠ع﴿221﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تَنْكِحُواتم نکاح کرو
    3. الْمُشْرِكٰتِمشرک عورتوں سے
    4. حَتّٰىیہاں تک کہ
    5. يُؤْمِنَّ ۭوہ ایمان لے آئیں
    6. وَلَاَمَةٌاور البتہ لونڈی
    7. مُّؤْمِنَةٌمومنہ۔ ایمان والی
    8. خَيْرٌبہتر ہے
    9. مِّنْ مُّشْرِكَةٍمشرکہ عورت سے
    10. وَّلَوْاور اگرچہ
    11. اَعْجَبَتْكُمْ ۚوہ اچھی لگے تم کو
    12. وَلَااور نہ
    13. تُنْكِحُواتم نکاح کر کے دو
    14. الْمُشْرِكِيْنَمشرک مردوں کو
    15. حَتّٰىیہاں تک کہ
    16. يُؤْمِنُوْا ۭوہ ایمان لے آئیں
    17. وَلَعَبْدٌاور البتہ غلام
    18. مُّؤْمِنٌمومن
    19. خَيْرٌبہتر ہے
    20. مِّنْسے
    21. مُّشْرِكٍمشرک مرد
    22. وَّلَوْاور اگرچہ
    23. اَعْجَبَكُمْ ۭوہ پسند آئے تم کو
    24. اُولٰٓئِكَیہ لوگ
    25. يَدْعُوْنَبلاتے ہیں
    26. اِلَى النَّارِ ښآگ کی طرف
    27. وَاللّٰهُاور اللہ
    28. يَدْعُوْٓابلاتا ہے
    29. اِلَى الْجَنَّةِجنت کی طرف
    30. وَالْمَغْفِرَةِاور بخشش کی طرف
    31. بِاِذْنِهٖ ۚساتھ اپنے اذن کے
    32. وَيُبَيِّنُاور بیان کرتا ہے
    33. اٰيٰتِهٖآیات اپنی
    34. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    35. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    36. يَتَذَكَّرُوْنَوہ نصیحت پکڑیں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور شرک کرنے والی عورتوں سے تاوقتیکہ وہ ایمان نہ لائیں تم نکاح نہ کرو (1) ایماندار لونڈی بھی شرک کرنے والی آزاد عورت سے بہتر ہے، گو تمہیں مشرکہ ہی اچھی لگتی ہو اور نہ شرک کرنے والے مردوں کے نکاح میں اپنی عورتوں کو دو جب تک وہ ایمان نہ لائیں، ایماندار غلام آزاد مشرک سے بہتر ہے، گو مشرک تمہیں اچھا لگے، یہ لوگ جہنم کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ جنت کی طرف اور اپنی بخشش کی طرف اپنے حکم سے بلاتا ہے وہ اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرما رہا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

221۔ 1 مشرکہ عورتوں سے مراد بتوں کی پجاری عورتیں ہیں اہل کتاب (یہودی یا عیسائی) عورتوں سے نکاح کی اجازت قرآن نے دی ہے۔ البتہ کسی مسلمان عورت کا نکاح کسی اہل کتاب مرد سے نہیں ہوسکتا۔

تاہم حضرت عمر ؓ نے مصلحتاً اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح کو ناپسند کیا (ابن کثیر) آیت میں اہل ایمان کو ایمان دار مردوں اور عورتوں سے نکاح کی تاکید کی گئی ہے اور دین کو نظر انداز کر کے محض حسن وجمال کی بنیاد پر نکاح کرنے کو آخرت کی بربادی قرار دیا گیا جس طرح حدیث میں بھی نبی ﷺ نے فرمایا کہ عورت سے چار وجہوں سے نکاح کیا جاتا ہے مال، حسب نسب، حسن وجمال یا دین کی وجہ سے۔ تم دین دار عورت کا انتخاب کرو (صحیح بخاری) اسی طرح آپ ﷺ نے نیک عورت کو دنیا کی سب سے بہتر متاع قرار دیا ہے فرمایا خیر متاع الدنیا المرأۃ الصالحۃ (صحیح مسلم)۔