احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 223
نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ١۪ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ١٘ وَ قَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ مُّلٰقُوْهُ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿223﴾
- نِسَآؤُكُمْعورتیں تمہاری
- حَرْثٌکھیتی
- لَّكُمْتمہاری
- فَاْتُوْاسو تم آؤ
- حَرْثَكُمْاپنی کھیتی
- اَنّٰىجہاں سے
- شِئْتُمْتم چاہو
- وَقَدِّمُوْااور آگے بھیجو
- لِاَنْفُسِكُمْاپنے لیے
- وَاتَّقُوااور دوڑو
- اللّٰهَاللہ
- وَاعْلَمُوْٓااور تم جان لو
- اَنَّكُمْکہ تم
- مُّلٰقُوْهُملنے والے اس سے
- وَبَشِّرِاور خوشخبری دیں
- الْمُؤْمِنِيْنَایمان والے
223۔ 1 یہودیوں کا خیال تھا کہ اگر عورت کو پیٹ کے بل لٹا کر مباشرت کی جائے تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے۔ اس کی تردید میں کہا جا رہا ہے کہ مباشرت آگے سے کرو (چت لٹا کر) یا پیچھے سے (پیٹ کے بل) یا کروٹ پر، جس طرح چاہو، جائز ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہر صورت میں عورت کی فرج ہی استعمال ہو۔
بعض لوگ اس سے یہ دلیل کرتے ہیں (جس طرح چاہو) میں تو دبر بھی آجاتی ہے، لہذا دبر کا استعمال بھی جائز ہے۔ لیکن یہ بالکل غلط ہے۔ جب قرآن نے عورت کو کھیتی قرار دیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف کھیتی کے استعمال کے لئے کہا جا رہا ہے کہ اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور یہ کھیتی صرف فرج ہے نہ کہ دبر۔
بہرحال یہ غیر فطری فعل ہے۔ ایسے شخص کو جو اپنی عورت کی دبر استعمال کرتا ہے ملعون قرار دیا گیا ہے (بحوالہ ابن کثیر و فتح القدیر)