احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 243

  1. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ هُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ١۪ فَقَالَ لَهُمُ اللّٰهُ مُوْتُوْا١۫ ثُمَّ اَحْیَاهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ﴿243﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے نہیں دیکھا
    2. اِلَىطرف
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. خَرَجُوْانکلے
    5. مِنْسے
    6. دِيَارِھِمْاپنے گھر (جمع)
    7. وَھُمْاور وہ
    8. اُلُوْفٌہزاروں
    9. حَذَرَڈر
    10. الْمَوْتِموت
    11. فَقَالَسو کہا
    12. لَهُمُانہیں
    13. اللّٰهُاللہ
    14. مُوْتُوْاتم مرجاؤ
    15. ثُمَّپھر
    16. اَحْيَاھُمْانہیں زندہ کیا
    17. اِنَّبیشک
    18. اللّٰهَاللہ
    19. لَذُوْ فَضْلٍفضل والا
    20. عَلَي النَّاسِلوگوں پر
    21. وَلٰكِنَّاور لیکن
    22. اَكْثَرَاکثر
    23. النَّاسِلوگ
    24. لَا يَشْكُرُوْنَشکر ادا نہیں کرتے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جو ہزاروں کی تعداد میں تھے اور موت کے ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے، اللہ تعالیٰ نے انہیں فرمایا مرجاؤ، پھر انہیں زندہ کردیا (1) بیشک اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے، لیکن اکثر لوگ ناشکرے ہیں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

243۔ 1 یہ واقعہ سابقہ کسی امت کا ہے جس کی تفصیل کسی حدیث میں بیان نہیں کی گئی تفسیری روایات اسے بنی اسرائیل کے زمانے کا واقعہ اور اس پغمبر کا نام جس کی دعا سے انہیں اللہ تعالیٰ نے دوبارہ زندہ کیا یہ جہاد میں قتل کے ڈر سے یا وبائی بیماری طاعون کے خوف سے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے تاکہ موت کے منہ میں جانے سے بچ جائیں اللہ تعالیٰ نے انہیں مار کر ایک تو یہ بتلا دیا کہ اللہ کی تقدیر سے تم بچ کر نہیں جاسکتے دوسرا یہ کہ انسانوں کی آخری جائے پناہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے تیسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے اور وہ تمام انسانوں کو اسی طرح زندہ فرمائے گا جس طرح اللہ نے ان کو مار کر زندہ کردیا۔ اگلی آیت میں مسلمانوں کو جہاد کا حکم دیا جا رہا ہے اس سے پہلے اس واقعہ کے بیان میں یہی حکمت ہے کہ جہاد سے جی مت چراؤ موت وحیات تو اللہ کے قبضے میں ہے اور اس موت کا وقت بھی متعین ہے جسے جہاد سے گریز و فرار کر کے تم ٹال نہیں سکتے۔