احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 245

  1. مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً١ؕ وَ اللّٰهُ یَقْبِضُ وَ یَبْصُۜطُ١۪ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿245﴾

    1. مَنْکون
    2. ذَاوہ
    3. الَّذِيْجو کہ
    4. يُقْرِضُقرض دے
    5. اللّٰهَاللہ
    6. قَرْضًاقرض
    7. حَسَنًااچھا
    8. فَيُضٰعِفَهٗپس وہ اسے بڑھا دے
    9. لَهٗٓاس کے لیے
    10. اَضْعَافًاکئی گنا
    11. كَثِيْرَةًزیادہ
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. يَقْبِضُتنگی کرتا ہے
    14. وَيَبْصُۜطُاور فراخی کرتا ہے
    15. وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
    16. تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤگے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض (1) دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے گا اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

245۔ 1 قرض حسنہ سے مراد اللہ کی راہ میں اور جہاد میں مال خرچ کرنا یعنی جان کی طرح مالی قربانی میں بھی تامل مت کرو۔ رزق کی کشادگی اور کمی بھی اللہ کے اختیار میں ہے اور وہ دونوں طریقوں سے تمہاری آزمائش کرتا ہے کبھی رزق میں کمی کر کے اور کبھی اس میں فراوانی کر کے۔

پھر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے تو کمی بھی نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ اس میں کئی کئی گنا اضافہ فرماتا ہے کبھی ظاہری طور پر کبھی معنوی و روحانی طور پر اس میں برکت ڈال کر اور آخرت میں تو یقینا اس میں اضافہ حیران کن ہوگا۔