احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 255

  1. اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ١ۚ۬ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ۚ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ١ۚ وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ وَ لَا یَئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴿255﴾

    1. اَللّٰهُاللہ
    2. لَآ اِلٰهَنہیں معبود
    3. اِلَّا ھُوَسوائے اس کے
    4. اَلْحَيُّزندہ
    5. الْقَيُّوْمُتھامنے والا
    6. لَا تَاْخُذُهٗنہ اسے آتی ہے
    7. سِنَةٌاونگھ
    8. وَّلَااور نہ
    9. نَوْمٌنیند
    10. لَهٗاسی کا ہے
    11. مَاجو
    12. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    13. وَمَااور جو
    14. فِي الْاَرْضِزمین میں
    15. مَنْ ذَاکون جو
    16. الَّذِيْوہ جو
    17. يَشْفَعُسفارش کرے
    18. عِنْدَهٗٓاس کے پاس
    19. اِلَّامگر (بغیر)
    20. بِاِذْنِهٖاس کی اجازت سے
    21. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    22. مَاجو
    23. بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے سامنے
    24. وَمَااور جو
    25. خَلْفَھُمْان کے پیچھے
    26. وَلَااور نہیں
    27. يُحِيْطُوْنَوہ احاطہ کرتے ہیں
    28. بِشَيْءٍکس چیز کا
    29. مِّنْسے
    30. عِلْمِهٖٓاس کا علم
    31. اِلَّامگر
    32. بِمَا شَآءَجتنا وہ چاہے
    33. وَسِعَسما لیا
    34. كُرْسِيُّهُاس کی کرسی
    35. السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
    36. وَاور
    37. الْاَرْضَزمین
    38. وَلَااور نہیں
    39. يَئُوْدُهٗتھکاتی اس کو
    40. حِفْظُهُمَاان کی حفاظت
    41. وَھُوَاور وہ
    42. الْعَلِيُّبلند مرتبہ
    43. الْعَظِيْمُعظمت والا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے، جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر وہ جتنا چاہے، (1) اس کی کرسی کی وسعت (2) نے زمین اور آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے اور نہ اکتاتا ہے، وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

255۔ 1 یہ آیت الکرسی ہے جس کی بڑی فضیلت صحیح احادیث سے ثابت ہے مثلاً یہ آیت قرآن کی اعظم آیت ہے۔ اس کے پڑھنے سے رات کو شیطان سے تحفظ رہتا ہے ہر فرض کے بعد پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے (ابن کثیر) یہ اللہ تعالیٰ کی صفات جلال اس کی علو شان اور اس کی قدرت و عظمت پر مبنی نہایت جامع آیت ہے۔

255۔ 2 کرسی سے بعض نے موضع قدمین (قدم رکھنے کی جگہ) بعض نے علم بعض نے قدرت و عظمت بعض نے بادشاہی اور بعض نے عرش مراد لیا ہے لیکن صفات باری تعالیٰ کے بارے میں محدثین اور سلف کا یہ مسلک ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جو صفات جس طرح قرآن و حدیث میں بیان ہوئی ہیں ان کی بغیر تاویل اور کیفیت بیان کیے ان پر ایمان رکھا جائے اس لیے یہی ایمان رکھنا چاہیے کہ یہ فی الواقع کرسی ہے جو عرش سے الگ ہے اس کی کیفیت کیا ہے اس پر وہ کس طرح بیٹھتا ہے اس کو ہم بیان نہیں کرسکتے کیونکہ اس کی حقیقت سے ہم بیخبر ہیں۔