احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 260
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِیْ كَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ قَالَ اَوَ لَمْ تُؤْمِنْ١ؕ قَالَ بَلٰى وَ لٰكِنْ لِّیَطْمَئِنَّ قَلْبِیْ١ؕ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّیْرِ فَصُرْهُنَّ اِلَیْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ یَاْتِیْنَكَ سَعْیًا١ؕ وَ اعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠ع﴿260﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- اِبْرٰھٖمُابراہیم
- رَبِّمیرے رب
- اَرِنِيْمجھے دکھا
- كَيْفَکیونکر
- تُحْيِتو زندہ کرتا ہے
- الْمَوْتٰىمردہ
- قَالَاس نے کہا
- اَوَلَمْکیا نہیں
- تُؤْمِنْیقین کیا
- قَالَاس نے کہا
- بَلٰيکیوں نہیں
- وَلٰكِنْبلکہ
- لِّيَطْمَئِنَّتاکہ اطمینان ہوجائے
- قَلْبِىْمیرا دل
- قَالَاس نے کہا
- فَخُذْپس پکڑ لے
- اَرْبَعَةًچار
- مِّنَسے
- الطَّيْرِپرندے
- فَصُرْھُنَّپھر ان کو ہلا
- اِلَيْكَاپنے ساتھ
- ثُمَّپھر
- اجْعَلْرکھ دے
- عَلٰيپر
- كُلِّہر
- جَبَلٍپہاڑ
- مِّنْهُنَّان سے (انکے)
- جُزْءًاٹکڑے
- ثُمَّپھر
- ادْعُهُنَّانہیں بلا
- يَاْتِيْنَكَوہ تیرے پاس آئینگے
- سَعْيًادوڑتے ہوئے
- وَاعْلَمْاور جان لے
- اَنَّکہ
- اللّٰهَاللہ
- عَزِيْزٌغالب
- حَكِيْمٌحکمت والا
260۔ 1 یہ احیائے موتی کا دوسرا واقعہ ہے جو ایک نہایت جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم ؑ کی خواہش اور ان کے اطمینان قلب کے لئے دکھایا گیا یہ چار پرندے کون کون سے تھے ؟ مفسرین نے مختلف نام ذکر کئے ہیں لیکن ناموں کی تعین کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے اللہ نے بھی ان کے نام ذکر نہیں کیے بس یہ چار مختلف پرندے تھے بس ان کو مانوس کرلے اور پہچان لے تاکہ پکارنے پر وہ دوبارہ زندہ ہو کر آپ کے پاس آجائیں اور پہچان سکے کہ یہ وہی پرندے ہیں ابراہیم ؑ نے احیائے موتیٰ کے مسئلے میں شک نہیں کیا اگر انہوں نے شک کا اظہار کیا ہوتا تو ہم یقینا شک کرنے میں ان سے زیادہ حقدار ہوتے (مزید وضاحت کے لئے دیکھئے (فتح القدیر)۔