احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 262
اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ لَا یُتْبِعُوْنَ مَاۤ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّ لَاۤ اَذًى١ۙ لَّهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۚ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ﴿262﴾
- اَلَّذِيْنَجو لوگ
- يُنْفِقُوْنَخرچ کرتے ہیں
- اَمْوَالَھُمْاپنے مال
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- ثُمَّپھر
- لَا يُتْبِعُوْنَبعد میں نہیں رکھتے
- مَآ اَنْفَقُوْاجو انہوں نے خرچ کیا
- مَنًّاکوئی احسان
- وَّلَآاور نہ
- اَذًىکوئی تکلیف
- لَّھُمْان کے لیے
- اَجْرُھُمْان کا اجر
- عِنْدَپاس
- رَبِّهِمْان کا رب
- وَلَااور نہ
- خَوْفٌکوئی خوف
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَااور نہ
- ھُمْوہ
- يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پر اس کے بعد نہ تو احسان جتاتے ہیں اور نہ ایذا دیتے ہیں (1) ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ان پر نہ تو کچھ خوف ہے نہ وہ اداس ہونگے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
262۔ 1 انفاق فی سبیل اللہ کی مذکورہ فضیلت صرف اس شخص کو حاصل ہوگی جو مال خرچ کر کے احسان نہیں جتلاتا نہ زبان سے ایسا کلمہ تحقیر ادا کرتا ہے جس سے کسی غریب، محتاج کی عزت نفس مجروح ہو اور وہ تکلیف محسوس کرے کیونکہ یہ اتنا بڑا جرم ہے کہ نبی ﷺ کا فرمان ہے۔ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ تین آدمیوں سے کلام نہیں فرمائے گا، ان میں سے ایک احسان جتلانے والا ہے۔
(مسلم، کتاب الایمان باب غلظ تحریم اسبال الازار والمن بالعطیۃ)