احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 279
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ۚ وَ اِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْ١ۚ لَا تَظْلِمُوْنَ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ﴿279﴾
- فَاِنْپھر اگر
- لَّمْ تَفْعَلُوْاتم نہ چھوڑو گے
- فَاْذَنُوْاتو خبردار ہوجاؤ
- بِحَرْبٍجنگ کے لیے
- مِّنَسے
- اللّٰهِاللہ
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کا رسول
- وَاِنْاور اگر
- تُبْتُمْتم نے توبہ کرلی
- فَلَكُمْتو تمہارے لیے
- رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْتمہارے اصل زر
- لَا تَظْلِمُوْنَنہ تم ظلم کرو
- وَلَا تُظْلَمُوْنَاور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہوجاؤ (1) ہاں اگر توبہ کرلو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے، نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے۔ (2)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
279۔ 1 یہ ایسی سخت سزا ہے جو اور کسی معصیت کے ارتکاب پر نہیں دی گئی۔ اس لئے حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ نے کہا کہ اسلامی مملکت میں جو شخص سود چھوڑنے پر تیار نہ ہو تو خلیفہ وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے توبہ کرائے اور باز نہ آنے کی صورت میں اس کی گردن اڑا دے (ابن کثیر)
279۔ 2 تم اگر اصل زر سے زیادہ وصول کرو گے تو یہ تمہاری طرف سے ظلم ہوگا اور اگر تمہیں اصل زر بھی نہ دیا جائے تو یہ تم پر ظلم ہوگا۔