احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 285
اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ١۫ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖ١۫ وَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١٘ۗ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ﴿285﴾
- اٰمَنَمان لیا
- الرَّسُوْلُرسول
- بِمَآجو کچھ
- اُنْزِلَاترا
- اِلَيْهِاس کی طرف
- مِنْسے
- رَّبِّهٖاس کا رب
- وَالْمُؤْمِنُوْنَاور مومن (جمع)
- كُلٌّسب
- اٰمَنَایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَمَلٰٓئِكَتِهٖاور اس کے فرشتے
- وَكُتُبِهٖاور اس کی کتابیں
- وَرُسُلِهٖاور اس کے رسول
- لَا نُفَرِّقُنہیں ہم فرق کرتے
- بَيْنَدرمیان
- اَحَدٍکسی ایک
- مِّنْ رُّسُلِهٖاس کے رسول کے
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- سَمِعْنَاہم نے سنا
- وَاَطَعْنَااور ہم نے اطاعت کی
- غُفْرَانَكَتیری بخشش
- رَبَّنَاہمارے رب
- وَاِلَيْكَاور تیری طرف
- الْمَصِيْرُلوٹ کر جانا
285۔ 1 اس آیت میں پھر ان ایمانیات کا ذکر ہے جن پر اہل ایمان کو ایمان رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس اگلی آیت (لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا) 2:286 میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور شفقت اور اس کے فضل و کرم کا تذکرہ ہے کہ اس نے انسانوں کو کسی ایسی بات کا مکلف نہیں کیا جو ان کی طاقت سے بالا ہو۔ ان دونوں آیات کی حدیث میں بڑی فضیلت آئی ہے نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص سورة بقرہ کی آخری دو آیتیں رات کو پڑھ لیتا ہے تو یہ اس کو کافی ہوجاتی ہیں (صحیح بخاری) دوسری حدیث میں ہے۔
نبی ﷺ کو معراج کی رات جو تین چیزیں ملیں ان میں سے ایک سورة بقرہ کی یہ دو آخری آیات بھی ہیں (صحیح مسلم) کئی روایات میں یہ وارد ہے کہ اس سورة کی آخری آیات آپ ﷺ کو ایک خزانے سے عطا کی گئیں جو عرش الٰہی کے نیچے ہے۔ اور یہ آیات آپ کے سوا کسی اور نبی کو نہیں دی گئیں حضرت معاذ ؓ اس صورت کے خاتمے پر آمین کہا کرتے تھے۔